دین اسلام انسان کی جلالت اور بزرگی کا باعث

Mon, 04/13/2020 - 19:36

خلاصہ: دین اسلام اتنا باعظمت دین ہے جو انسان کی جلالت اور بزرگی کا باعث بنتا ہے۔

دین اسلام انسان کی جلالت اور بزرگی کا باعث

حضرت امیرالمومنین علی (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "الدّينُ يُجِلُّ. الدُّنيا تُذِلُّ"، "دین (انسان کو) جلالت (بزرگی) دیتا ہے، دنیا (انسان کو) ذلیل (و خوار) کرتی ہے"۔
دین اسلام کے عقائد،شرعی احکام اور اخلاقی مسائل ایسی برحق تعلیمات ہیں کہ جب انسان ان کے مطابق عمل کرے تو طرح طرح کے غلط اور ذلت آمیز کام کے ارتکاب سے اپنے آپ کو روک لیتا ہے اور دیندار، مومن، عابد، مہذب،  بااخلاق، خوش مزاج، سخی، صلہ رحمی اور حقوق کی ادائیگی اور دیگر نیک اعمال بجا لاتا ہے تو دین کی برکت سے معزز اور جلیل القدر شخص بن جاتا ہے۔ البتہ وہ ہ نیکیاں اس لیے نہیں کرتا کہ لوگ اس کی عزت و احترام کریں، بلکہ وہ تو اللہ تعالیٰ کے حکم کی فرمانبرداری کرتا ہے، مگر دین اسلام ایسا عالی شان، جلیل القدر اور باعظمت دین ہے کہ جو شخص اس دین کی تعلیمات پر عمل کرتا ہے، دین اسے جلیل القدر اور معزز بنا دیتا ہے۔
یہ جو باعمل علماء، قابل احترام شخصیت ہوتے ہیں، وہ کیونکہ دین کے مطابق عمل کرتے ہیں تو دین انہیں معزز شخصیت بنادیتا ہے، لہذا دین انسان کو جلالت اور بزرگی دیتا ہے۔

* غررالحکم و دررالکلم، آمدی، ح۳، ح۴۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59