مناجات شعبانيه

Mon, 04/06/2020 - 11:54

خلاصہ: مناجات شعبانیہ وہ مناجات ہے جس کے ذریعہ انسان اپنے آپ کو پوری طریقے سے بدل کر ماہ مبارک رمضان کے لئے تیار کرسکتا ہے۔

مناجات شعبانيه

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     مناجات شعبانيہ ایک مشھور اور معروف مناجات ہے، جو لوگ اس مناجات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں وہ اس مناجات کو پڑھنے کے لئے ماہ شعبان کا انتظار کرتے ہیں۔
    مناجات شعبانیہ ماہ شعبان کی اھم اعمال میں سے ایک ہیں، بعض عرفاء کا کہنا ہے کہ اس مناجات کے بعض اذکار کو سال بھر اپنی نمازوں کے قنوتوں میں پڑھنا چاہئے، جیسے مناجات شعبانیہ کے اس حصہ کو پڑھنے کے لئے کہا گیا ہے:«و انر ابصار قلوبنا بضياء نظرها اليك ، حتى تخرق ابصار القلوب حجب النور، فتصل الى معدن العظمه ، و تصير ارواحنا معلقه بعز قدسك؛ اور میرے دل کی نگاہ کو اس  نور سے روشن کر جو تیرا مشاہدہ کرسکے تاکہ میری دیدۂ بصیرت، حجاب نور کو پھاڑ دے اور عظمت کے معدن سے مل جائے اور ہماری روحیں تیرے مقام قدس کی عزت سے وابستہ ہو جائیں»[ مفاتیح الجنان، ص:۲۸۷]۔
     ہم اس مہینے میں مناجات شعبانیہ کے ذریعہ اپنے آپ کو اللہ کی مہمانی کے لئے تیار کرسکتے ہیں، شعبان کا مہینہ بہترین فرصت ہے تا کہ ہم اپنے آپ کو پاک اور صاف کر کے اللہ کی مہمانی کے لئے تیار ہوجائیں۔
*مفاتیح الجنان، مناجات شعبانیہ، انصاریان پبلیکیشنز۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 57