شعبان، جنت کے حصول کا مہینہ

Thu, 03/26/2020 - 03:22

خلاصہ: ماہ شعبان میں عبادت اور اسی طرح روزہ رکھنا بہت فضیلت کا حامل ہے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے 

شعبان، جنت کے حصول کا مہینہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     شعبان کا مہینہ رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منسوب ہے آپ اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے اس کے بارے میں آپ نے فرمایا:«شَعْبَانُ شَهْرِي وَ رَمَضَانُ شَهْرُ اللَّهِ فَمَنْ صَامَ مِنْ شَهْرِي يَوْماً وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّة؛ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے جو  بھی شخص اس مہینے میں ایک روزہ رکھے گا تو جنت اس پر  واجب ہو جاتی ہے»[فضائل الأشهر الثلاثة، ص:۵۴]۔
     امام جعفرصادق(علیہ السلام) فرماتے ہیں: جب ماہ شعبان کا چاند نموردار ہوتا تو امام زین العابدین (علیہ السلام) تمام اصحاب کو جمع کرتے اور فرماتے: «مَعَاشِرَ أَصْحَابِي أَ تَدْرُونَ أَيُّ شَهْرٍ هَذَا هَذَا شَهْرُ شَعْبَانَ وَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ص يَقُولُ شَعْبَانُ شَهْرِي أَلَا فَصُومُوا فِيهِ مَحَبَّةً لِنَبِيِّكُمْ وَ تَقَرُّباً إِلَى رَبِّكُمْ فَوَ الَّذِي نَفْسُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بِيَدِهِ لَسَمِعْتُ أَبِي الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ يَقُولُ سَمِعْتُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ع يَقُولُ مَنْ صَامَ شَعْبَانَ مَحَبَّةَ نَبِيِّ اللَّهِ ع وَ تَقَرُّباً إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ أَحَبَّهُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ قَرَّبَهُ مِنْ كَرَامَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَ أَوْجَبَ لَهُ الْجَنَّة؛;اے میرے اصحاب! جانتے ہو کہ یہ کونسا مہینہ ہے؟ یہ شعبان کا مہینہ ہے اور رسول خدا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے کہ شعبان میرا مہینہ ہے، پس اپنے نبی کی محبت اور تقرب الہی کے لئے اس مہینے میں روزے رکھو، اس خدا کی قسم کہ جس کے قبضہ قدرت میں مجھ علی بن الحسین(علیہما السلام) کی جان ہے، میں نے اپنے والد حسین بن علی(علیہما السلام)سے سناہے، وہ فرماتے تھے میں نے امیرالمومنین(علیہ السلام) سے سنا ہے کہ وہ کہتے تھے جو شخص محبت رسول اور تقرب خدا کے لئے شعبان میں روزہ رکھے تو خداوند متعال اسے اپنا تقرب عطا کرے گا، قیامت کے دن اس کو عزت وحرمت ملے گی اور جنت اس پر  واجب ہو جائے گی[فضائل الأشهر الثلاثة، ص:۶۱]۔
 خدا ہم سب کے اس مہینےمیں روزہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے روزوں کو خدا سے تقرب کا ذریعہ قرار دے۔
*فضائل الأشهر الثلاثة، محمد بن علىابن بابويه، كتاب فروشى داورى‏‏، قم، ۱۳۹۶ق۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 35