ماہ مبارک رمضان کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کرنا        

Tue, 03/24/2020 - 06:07

خلاصہ:  ہم اپنے آپ کو شعبان کے مہینہ میں ہی اللہ کی مہمانی کے لئے آمادہ کرسکتے ہیں تاکہ جب ماہ مبارک رمضان آئے تو ہم تمام گناہوں سے پاک اور منزہ ہو کر اللہ کے حضور میں اپنے آپ کو پیش کرسکیں۔

ماہ مبارک رمضان کے لئے اپنے آپ کو آمادہ کرنا        

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     شعبان کے مہینے میں ہمیں بہت زیادہ  کام کرنا چاہئے اور  اپنے آپ کو اللہ کی مہمانی کے لئے تیار کرنا ہے، شعبان کا مہینہ بہترین فرصت ہے تا کہ ہم اپنی روح کو پاک اور صاف کر کے اللہ کی مہمانی کے لئے تیار ہوجائیں۔
     خدا سے قربت کا سب سے اچھا ذریعہ اس کی بارگاہ میں مناجات کرتا ہےجس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح فرما رہا ہے: «أَمَّنْ يُجيبُ الْمُضْطَرَّ إِذا دَعاهُ وَ يَكْشِفُ السُّوء[سورۂ  نمل، آیت:۶۲] بھلا وہ کون ہے جو مضطر کی فریاد کو سنتا ہے جب وہ اس کو آواز دیتا ہے اور اس کی مصیبت کو دور کردیتا ہے»۔
     شعبان کا مہینہ، مناجات شعبانیہ پڑھنے کا مہینہ ہے، وہ مناجات جس کو اولیاء الھی، اللہ سے تقرب حاصل کرنے کے لئے پڑھا کرتے تھے، آیت الله ملکی تبریزی(رحمۃ الله علیه) فرماتے ہیں: مناجات شعبانیہ، اس مہینہ کے بہترین اعمال میں سے ہے، انسان کو چاہئے کے اسکے بعض فقرات کو پورے سال نماز  کے قنوت میں پڑھے جیسے:«وَأَنْرِ أَبْصَارَ قُلوبِنَا بِضِياءِ نَظَرِها إِلَيْكَ حَتّى تَخْرِقَ أَبْصَارُ القُلوبِ حُجُبَ النُّورِ فَتَصِلَ إِلَى مَعْدِنِ العَظَمَةِ وَتَصِيرَ أرْوَاحُنَا مُعَلَّقَةً بِعِزِّ قُدْسِكَ؛ اور میرے دل کی نگاہ کو اس  نور سے روشن کر جو تیرا مشاہدہ کرسکے تاکہ میری دیدۂ بصیرت، حجاب نور کو پھاڑ دے اور عظمت کے معدن سے مل جائے اور ہماری روحیں تیرے مقام قدس کی عزت سے وابستہ ہو جائیں»[مفاتیح الجنان، ص:۲۸۷]۔
*مفاتیح الجنان، مناجات شعبانیہ، انصاریان پبلیکیشنز۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 105