پیغمبر خدا کی حضرت ابوطالب علیه السلام سے محبت

Wed, 03/04/2020 - 12:14

 امیرالمؤمنین علیه السلام کے پدرِ مکرم کو کافر(العیاذبالله) کہنے والوں کی شماتتوں کا منہ توڑ جواب‼️

ابوطالب

اہل سنت کے بڑے علماء میں سے ایک ذہبی نے اپنی کتاب «سیرالاعلام النبلا» میں نقل کیا ہے کہ: عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَقِيلٍ : " يَا أَبَا يَزِيدَ ، إِنِّي أُحِبُّكَ حُبَّيْنِ : لِقَرَابَتِكَ ، وَلِحُبٍّ عَمِّي لَكَ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیل سے فرمایا: میں تم سے دو بنیادوں پر محبت کرتا ہوں ، مجھ سے تمہاری قربت کی وجہ سے ، اور میرے چچا (ابوطالب علیه السلام)کی محبت کی وجہ سے ۔
 اہلسنت آن لائن لائبریری میں حوالے کا لنک:https://w57.ir/4AL
محمد ابن سعد ، اہل سنت کے متقدم ​​علماء میں سے ایک نے بھی "طبقات الکبری" میں اس بات کو پیش کیا ہے: أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِعَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : " يَا أَبَا يَزِيدَ ، إِنِّي أُحِبُّكَ حُبَّيْنِ حُبًّا لِقَرَابَتِكَ ، وَحُبَّا لِمَا كُنْتُ أَعْلَمُ مِنْ حُبِّ عَمِّي إِيَّاكَ.
 اہلسنت آن لائن لائبریری میں حوالے کا لنک:https://w57.ir/4AE
_____________
وہابی عقائد کے بانی، ابن تیمیہ نے اعتراف کیا ہے کہ پیغمبر(ص) کا کسی سے محبت کرنا حب الله سبحانه و تعالی کے تابع ہے:وَأَيْضًا فَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَحَبَّتُهُ تَابِعَةٌ لِمَحَبَّةِ اللَّه
 یعنی: ساتھ ہی حبِ پیغمبر صلی الله علیه و آله ، حب الٰہی کی متابعت میں ہے؛یعنی دونوں ہی لازم و ملزوم ہیں؛اللہ کی محبت رسول کی محبت ہے اور رسول کی محبت اللہ کی محبت ہے۔
 اہلسنت آن لائن لائبریری میں حوالے کا لنک:https://w57.ir/4Aa
 دوسری جانب خداوند سبحان کا قرآن کریم میں ارشاد ہے:إنَّ اللّهَ لاَ يُحِبُّ الْكَافِرِينَ(آل عمران 32) بے شک اللہ تعالیٰ کافروں سے محبت نہیں کرتا۔
اب نتیجہ نکالیئے :
رسول خدا صلی الله علیه و آله ، حضرت ابوطالب سے محبت رکھتے تھے۔
حتی کہ ابن تیمیه نے بھی اقرار کیا ہے کہ پیغمبر کا کسی سے محبت کرنا حبِ الٰہی کی بنیادوں پر ہے۔
پروردگار حضرت ابوطالب علیه السلام سے محبت کرتا ہے۔
اور اللہ سچا ہے، اسی لیے قرآن کریم میں اس نے فرمایا ہے : میں کافروں سے محبت نہیں کرتا!
اب کیا کسی میں اتنی جرأت ہے کہ وہ یہ کہے کہ حضرت ابوطالب علیه السلام ، کی موت کفر پر ہوئی⁉️

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34