فرقہ زیدیہ اور واقفیہ امام محمد تقی(علیہ السلام) کی نظر میں

Tue, 03/03/2020 - 09:41

خلاصہ: امام محمد تقی(علیہ السلام) کی تاریخ امامت کا مطالعہ کیا جائے تو امام جواد(علیہ السلام) کی امامت کا دور سخت ترین اور دشوار ترین ادوار میں سے ایک دور تھا، جسمیں عباسی ظالم بادشاہوں نے پیروان ولایت کے ساتھ انتہائی ظلم وستم روا رکھا۔

فرقہ زیدیہ اور واقفیہ امام محمد تقی(علیہ السلام) کی نظر میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    امام محمد تقی(علیہ السلام) کا دور تاریخ امامت کے سخت اور دشوار ترین ادوار میں سے ایک ہے لیکن آپ نے تمام تر سیاسی ،علمی، اور فکری میدانوں  میں مقابلہ کیا اور دشمن کو شکست فاش دینے کے ساتھ مکتب اہل بیت(علیہ السلام) کی حفاظت کی۔
     عققیدتی اعتبار سے اس دور میں بہت زیادہ مکتب فکر رکھنے والے موجود تھے ان ہی میں سے ایک فرقہ زیدیہ تھا، فرقہ زیدیہ کے ماننے والے اماموں پر لعن و طعن کیا کرتے تھے اسی بناء پر امام محمد تقی(علیہ السلام) نے ان کے خلاف سخت موقف کو اختیار کیا اور ان کو ناصبیوں کی فھرست میں شمار کیا۔
    فرقہ زیدیہ وہ فرقہ ہے جو امام زین العابدین(علیہ السلام) کے بعد وجود میں آیا، یہ لوگ امام زین العابدین(علیہ السلام) کے فرزند زید کو امام زین العابدین(علیہ السلام) کے بعد اپنا امام مانتے تھے۔[رجال كشی، ص:۳۱۹]۔
    اسی طرح امام محمد تقی(علیہ السلام) نے فرقہ واقفیہ کا بھی یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ: شیعوں کو چاہئے کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔[رجال كشی، ص:۳۱۹]۔

https://www.welayatnet.com/fa/news/73671

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 23