چینی کرونا سے نجدی وہابیت تک

Mon, 03/02/2020 - 12:22

وہابیت و نجدیت کا وائرس چین کے کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے مندرجہ ذیل نوشتہ میں چند مماثلتوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

چینی کرونا سے نجدی وہابیت تک

پوری دنیا کئی دنوں سے کورونا وائرس کا درد جھیل رہی ہے، لیکن یہ واضح رہے کہ بیماریاں اور وائرس جسم سے ہی مخصوص نہیں ہیں، بلکہ کچھ وائرس روح کو بھی متاثر کرتے ہیں، روح سے وابستہ وائرسوں میں سے ایک وہابیت کا وائرس ہے، حقیقت یہ ہے کہ، چینی کورونا وائرس اور وہابی نجدی فکر کے مابین بہت سی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔
۱۔متعدی ہونا:کرونا بیماری دوسروں میں تیزی سے پھیلتی ہے، سیٹلائٹ چینلز اور ورچوئل چینل کی خدمات حاصل کرنے کی بدولت نجدیت سوچ بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔
۲۔سلو پوائزن:کورونا وائرس سامنے والے کو نامحسوس طریقہ سے متاثر کرجاتا ہے اور پتہ بھی نہیں چلتا، ایک رپورٹ کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا شخص سے  15 سیکنڈ تک بات چیت میں ہی انفیکشن پکڑ لیتا ہے، نجدی فکر کا وائرس بھی ایسا ہی ہے، یہ نجدی طرز فکر بھی آیات و روایات اور سلف صالح کے بیانات کا غلط حوالہ دے کر لوگوں کے مذہبی مسلمات و احساسات و جذبات شک و شبہ ایجاد کرتی ہے اور سلو پوائزن کی طرح دھیرے دھیرے نامحسوس طریقے سے تکفیری بنا دیتی ہے۔
۳۔ تباہ کن ہونا:کرونا وائرس سے متاثرہ افراد بیمار ہوجاتے ہیں اور کچھ کی موت بھی ہوجاتی ہے، نجدی طرز فکر بھی روح اور فکر کو مریض بنا دیتی ہے اور صرف خود کو ہی مسلمان سمجھتی ہے جبکہ دوسرے مسلمانوں کو مشرک کہتی ہے؛ کیا ایسی سوچ رکھنے والے لوگوں کی روح ایسی نہیں جو کہ خود بیمار ہیں اور تباہ حال ہے؟
۴۔ وبائی ہونا:کرونا وائرس وبائی شکل اختیار کرتے ہوئے ہر ایک کو اپنے چنگل میں جکڑ لیتا ہے اور اسکا انفکشن پھیلتا ہی چلا جاتا ہے اور معاشرے کو تباہ و برباد کرجاتا ہے، نجدی طرز فکر کے شکوک و شبہات بھی ایسے ہی ہیں اگر انکا مقابلہ نہ کیا جائےتو وہ اسلامی معاشرے کی بنیاد ہلا کر انہیں تہہ و بالا کردینگے اور اسکی بنیاد کو کھوکھلا کردینگے؛ جسکا واضح سا نمونہ وہ اسلامی ممالک ہیں جہاں داخلی تنازعات کا سامنا ہوا ہے اور اس ملک نے داعش جیسی تحریکوں کا تجربہ کیا ہے، آپ کسی بھی داعشی کا معائنہ کریں، سب سے پہلے اسمیں نجدیت کے جراثیم ملیں گے پھر بعد میں جاکر وہ داعش سے وابسطہ ملے گا۔
لہذا، جیسا کہ ہم جسمانی وائرس سے ہوشیار رہتے ہیں، ہمیں دین و مذہب اور روح کو تباہ و برباد کردینے والے وائرس سے بھی ہوشیار رہنا چاہئے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53