عیوب کو چھپانے کا فائدہ

Sat, 02/08/2020 - 13:07

خلاصہ: اچھے معاشرے کے لئے  ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کوے عیوب کی پردہ پوشی کریں۔

عیوب کو چھپانے کا فائدہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خدا، خود ستارالعیوب ہے، وہ پسند نہیں کرتا کہ لوگوں کے عیوب کو بیان کیا جائے اور لوگوں کے عیب فاش کئے جائیں اور ان کی عزت و آبرو برباد کی جائے، ہم جانتے ہیں کہ ہر انسان کے عام طور پر کچھ نہ کچھ کمزور اور مخفی پہلو ہوتے ہیں، اگر یہ عیب ظاہر ہو جائیں تو پورے معاشرے میں غیر اعتمادی کی ایک ایسی فضا پیدا ہوجائے گی کہ لوگ ایک دوسرے سے ملاقات کرنا پسند نہیں کرینگے۔
     اسی لئے ہم خداوند متعال سے دعا مانگتے ہیں: «وَ عَیْبى فیهِ مَسْتُوراً یا اَسْمَعَ السَّامِعینَ[مصباح کفعمی، ص:۶۱۶]؛اور میرے عیب کو پوشیدہ کر دے، اے سب سے  زیادہ سننے والے»۔
     اگر ہمیں ایک ایسے معاشرے میں رہنا ہے جس میں محبت اور دوستی ہو تو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے عیب کو چھپائے کیونکہ اگر ایک دوسرے عیوب کو نظر میں رکھینگے اور انھیں آپس میں بیان کرنے لگینگے تو ہر کوئی ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگیگا اور ہمارا معاشرہ گمراہ ہتا چلاجائیگا۔
*مصباح کفعمی، ابراہیم ابن علی عاملی الکفعمی، دار الرضی(زاھدی)، ۱۴۰۵ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 68