خلاصہ: حجاب عورت کی عزت اور وقار کے حفاظت کا باعث ہے، لہذا عورت کو اپنے پردے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
جو چیز جس قدر زیادہ قیمتی ہو اتنی ہی زیادہ اس کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی چیز کے بنانے والے کو سب سے زیادہ بہتر معلوم ہوتا ہے کہ وہ چیز کتنی قیمتی ہے۔ جب کسی چیز کو ڈھانپنے اور چھپانے کا حکم دیا جائے تو یہ حکم اس بات کی دلیل ہے کہ وہ چیز قیمتی ہے۔
اللہ تعالیٰ جو انسان کا خالق ہے وہی ہر چیز کی قدر و قیمت کو جانتا ہے اور وہی ہر چیز کی بہترین طریقے سے حفاظت کرسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جو عورت کو حجاب اور پردے کرنے کا حکم دیا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ عورت کی قدر، عزت اور وقار اتنا زیادہ ہے کہ اسے چاہیے کہ نامحرموں کے سامنے پردہ کرے۔
اسلام کے دشمن عورت کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کررہے ہیں تاکہ عورت کے قدر اور وقار کو تباہ کردیں، وہ عورت اور مرد کے حیا اور مردوں کی غیرت کو نشانہ بناتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ گھر کا شیرازہ بکھر جاتا ہے اور گھر اور معاشرے میں افراتفری اور اضطراب پیدا ہوجاتا ہے۔
حجاب ایسا باعزت محافظ ہے جو دشمنوں کی ان شیطانی سازشوں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ دشمن معاشرے میں بےحیائی کو عملی طور پر پھیلا رہے ہیں۔ اس بڑھتی ہوئی بے حیائی اور بے غیرتی کا عملی طور پر خواتین جواب دینا چاہیں تو اس کا بہترین طریقہ کار یہ ہے کہ حجاب اور پردے کا خیال رکھیں۔ اتنے آسان سے کام کے ذریعے حجاب کرنے سے دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوتی جائیں گی اور خواتین اپنی عزت، پاکدامنی اور وقار کی حفاظت بھی کرلیں گی۔
Add new comment