خلاصہ: شہید قاسم سلیمانی کی شہادت اس قدر مظلومانہ تھی کہ جگہ جگہ اس شہید کی حمایت پر آواز اٹھائی جارہی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر عرصہ ٴ دراز سے پھیلائی گئی افواہیں، جنہوں نے حق و باطل کے لباس کو آپس میں بدل کر لوگوں کی افکار کو حیران و سرگرداں کردیا تھا، بربریت سے ٹکرانے والے مقتدر جنرل قاسم سلیمانی نے باطل کی صفوں کو چیر کر حق کو روزِ روشن کی طرح عیاں کردیا اور اپنی شہادت کے داغِ مفارقت سے حق کے طلبگاروں کے لئے اسلام کی حقانیت کو ثابت کردیا۔
جنرل قاسم سلیمانی کی حیات اور شہادت دونوں نے عظیم کردار ادا کیا، حیات کے دوران مختلف میدانوں میں انتھک محنت اور دل کی گہرائی سے شجاعت نے پھیلتی ہوئی سامراجی طاقتوں کے ستونوں کو کھوکھلا کردیا اور شہادت نے ان کھوکھلے ستونوں میں ایسا زلزلہ پیدا کیا کہ اس شہید کی مظلومیت پر مختلف اقوام کی برحق صداؤں نے دشمن کی کمر توڑ دی۔
بے دردی سے اس مظلوم کے خون کو بہانے والے بے رحم قاتل کی درندگی اور بہیمیت سے ہر دیکھنے والے، سننے والے اور سوچنے والے انسان کو قاتل کی دہشت گردی کا واضح ثبوت ملتا ہے۔
امت مسلمہ پر طرح طرح کے بہانوں سے یلغار کرنے والے دشمن کے اِس دردناک سفاکانہ قتل سے دنیابھر میں ہلچل مچ گئی اور شہید قاسم سلیمانی کی مظلومیت بھری شہادت نے جگہ جگہ پر صفِ عزا بچھا دی۔ اس پُرسوز شہادت نے وسیع پیمانے پر مسلمانوں کو واحد آواز اٹھانے پر متحد کردیا۔ عالمی سطح پر ان آوازوں کے گونجنے سے شہید قاسم سلیمانی کی شہرہ آفاق شخصیت نے دشمن کے دل میں مزید اضطراب ڈال دیا۔
Add new comment