سید حسن نصراللہ: ڈونلڈ ٹرمپ کا سر، جنرل قاسم سلیمانی کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں

Sun, 01/05/2020 - 20:25

امریکیوں کو ذلیل و خوار ہوکے خطے سے بھاگنا پڑے گا،حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کو استقامت کی تاریخ کے نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا ہے۔

سید حسن نصراللہ: ڈونلڈ ٹرمپ کا سر، جنرل قاسم سلیمانی کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں

جنوبی بیروت میں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یاد میں منعقدہ ایک بڑے تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت سے ایک سرنوشت ساز مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔
سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ دشمن زیادہ سے زیادہ جو کام کرسکتا ہے وہ ہمیں قتل کرسکتا ہے اور ہمارا بہترین مقصد شہادت ہے، بنابرایں ہم شکست نہیں کھائیں گے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ خطے میں جاری استقامت کو محدود کرنے کی امریکی کوششیں بے نتیجہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ناکو چنے چبانے کے مترادف ہے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا انتقام لینا ہمارا کام ہے۔انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ استقامتی محاذ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے خون کا خراج اسی پائے کے کسی عہدیدار سے لے گا لیکن میں کہتا ہوں کہ شہید قاسم سلیمانی کے پائے کا کوئی شخص موجود ہی نہیں۔ انہوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کا سر، جنرل قاسم سلیمانی کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں، البتہ ہم ان کا منصفانہ قصاص لے کے رہیں گے اور خطے سے امریکہ کو نکال باہر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ذلیل و خوار ہوکر خطے  سے بھاگنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے علاقے سے نکل جانے کے بعد بیت المقدس کی آزادی کا وقت قریب آجائے گا اور شاید ہمیں اس کے لیے جنگ بھی نہ کرنا پڑے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 29