اللہ کے راز کی جگہ، احادیث کی روشنی میں

Thu, 12/26/2019 - 17:55

خلاصہ: اہل بیت (علیہم السلام) اللہ کے راز کی جگہ ہیں، اس سلسلہ میں چار روایات نقل کی جارہی ہیں۔

اللہ کے راز کی جگہ، احادیث کی روشنی میں

اس مضمون میں چار ائمہ معصومین (علیہم السلام) کے سرّ اور راز ہونے کا تذکرہ کیا جارہا ہے کہ یہ حضراتؑ اللہ کے سرّ اور راز ہیں۔

حضرت امیرالمومنین علی (علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: "ھُمْ مَوْضِعُ سِرِّهِ"، "وہ (اہل بیت علیہم السلام) اللہ کے راز کی جگہ ہیں"۔ [نہج البلاغہ، خطبہ۲]۔
حضرت امام زین العابدین (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "ونَحنُ مَوضِعُ سِرِّهِ"، "اور ہم اُس کے راز کی جگہ ہیں"۔ [معاني الاخبار، ص۳۵]
حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "فَجَعَلَنا صَفوَتَهُ مِن خَلقِهِ، واُمَناءَهُ عَلى وَحيِهِ، وخُزّانَهُ في أرضِهِ، ومَوضِعَ سِرِّهِ"، "تو اُس نے ہمیں ... اپنے راز کی جگہ بنایا"۔ [بصائر الدرجات، ص۶۲]
حضرت امام زمانہ (علیہ السلام) نے جو توقیع احمد ابن اسحاق اشعری کے خط کے جواب میں تحریر فرمائی، اس میں تحریر فرمایا: "وَ جَعَلَهُمْ خُزّانَ عِلْمِهٍ، وَ مُسْتَوْدَعَ حِكْمَتِهِ، وَ مَوْضِعَ سِرِّهِ"، "اور اُن کو ... اپنے راز کی جگہ بنایا"۔ [بحارالانوار، ج۵۰، ص۲۳۰]

* نہج البلاغہ، خطبہ۲۔
* معاني الاخبار، شیخ صدوق، ص۳۵۔
* بصائر الدرجات، صفار قمی، ص۶۲۔
* بحارالانوار، علامہ مجلسی، ج۵۰، ص۲۳۰۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 35