سب سے بڑا عیب

Wed, 12/25/2019 - 16:52

خلاصہ: جب انسان اپنے آپ کو گناہ کی گندگی سے پاک کرتا ہے، اسی وقت وہ خدا کی قربت کو حاصل کرسکتا ہے۔

سب سے بڑا عیب

     انسان جب پیدا ہوتا ہے تو تمام عیوب سے پاک پیدا ہوتا ہے، آہستہ آہستہ وہ گناہ کے ذریعہ اپنے آپ کو  معیوب کرتا چلا جاتا ہے، عیوب کئی طریقہ کے ہیں، جن میں سے کچھ، زبان کے عیب ہیں جیسے گالی دینا، تہمت لگانا، جھوٹ بولنا، غیبت کرنا، دوسروں کی شخصیت کو پامال کرنا۔۔ اسی طرح دل کے عیب جیسے حسد، بخل، کینہ، بغض، وغیرہ۔ اسی طرح،  روح کے عیب جیسےخود کو بڑا سمجھنا، تکبر، غرور وغیرہ۔ جب انسان کے اندر یہ گناہ راسخ ہوجاتے ہیں تو اس سے بچنا بہت مشکل ہو جاتا ہے،
     اسی لئے بہتر ہے کہ انسان اپنے آپ کو ان عیوب سے پاک اور صاف رکھے۔
     امام علی(علی السلام) عیب کے بارے میں ارشاد فرما رہے ہیں: «أَکْبَرُ الْعَیْبِ أَنْ تَعِیبَ مَا فِیکَ مِثْلُه؛ سب سے بڑا عیب یہ ہے کہ خود میں جو عیب پایا جاتا ہے اسکو دوسروں میں ڈھونڈنا»[نهج البلاغة، ص:۵۳۶]۔
*نهج البلاغة (للصبحي صالح)، محمد بن حسين شريف الرضى، هجرت، ۱۴۱۴ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
10 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67