قرآن میں غور و فکر

Mon, 12/16/2019 - 13:43

خلاصہ:قرآن ایسی کتاب ہے جسے خدا نے لوگوں کے لیے دنیا ہی میں ایک مکمل ضابطہ حیات بناکر بھیجا ہے۔

قرآن میں غور و فکر

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     قرآن کریم میں فکر اور تدبر کرنے کی فضیلت میں بہت سی احادیث موجود ہیں، قرآن ایسی کتاب ہے جسے خدا نے لوگوں کے لیے دنیا ہی میں ایک مکمل ضابطہ حیات بناکر بھیجا ہے، جس سے آخرت کی راہ میں نور اور روشنی حاصل کر سکتے ہیں، اور یہ کام اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک قرآن کے معانی میں تدبر اور فکر نہ کیا جائے، یہ ایسی حقیقت ہے جس کا فیصلہ عقل کرتی ہے۔
     روایات اور احادیث میں جتنی تاکید ہے وہ اسی حکم عقل کی تائید اور اسی کی طرف راہنمائی ہے، جس کے بارے میں امام زین العابدین(علیہ السلام) فرما رہے ہیں: «آیٰاتُ الْقُرْآنِ خَزٰائِنٌ فَکُلَّمٰا فُتِحَتْ خَزینَةٌ ینَبْغَي لَکَ اَنْ تَنْظُرَ مٰا فِیھٰا[۴] قرآن کی آیات خزانے ہیں، جب بھی کوئی خزانہ کھولا جائے اس میں موجود موتیوں اور جواہرات کو ضرور دیکھا کرو»[الكافي، ج:۲، ص:۶۰۹]۔
     اسی لئے خدا کی بارگاہ میں دعا ہے، ہم کو قرآن پڑھنے، پڑھ کر سمجھنے، اور سمجھ کر عمل  کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*الكافي، محمد بن يعقوب كلينى، دار الكتب الإسلامية، ۱۴۰۷ ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 19 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32