انسان بلاء میں کیوں گرفتار ہوتا ہے

Mon, 07/06/2020 - 16:39

خلاصہ:اگر انسان فطرت کے قانون پر چلتا رہے تو خدا کی برکتیں اس پر نازل ہوتی رہیگی۔

بلاؤوں کے نازل ہونےکی وجہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
      کیونکہ انسان اس دنیا میں زندگی گذاررہا ہے اس لئے اس کے اعمال اور کردار اس دنیا میں اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے بارے میں امام رضا(علیہ السلام) اس طرح فرماتے ہیں: جب بھی لوگ ان گناہوں کے انجام دیتے ہیں جن کے وہ پہلے مرتکب نہیں ہوتے تھے خداوند متعال ان پر جدید بلاؤں کو نازل فرماتاہے[کافی، ج:۲، ص:۲۷۵]۔
     جتنی بھی آفات اور بلاء ہم پر نازل ہوتی ہیں، وہ سب ہمارے گناہوں کے وجہ سے ہیں، جیسا کہ خداوند عالم قرآن مجید میں فرمارہا ہے: « وَمَا أَصَابَكُم مِّن مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ[سورۂ شوری،آیت:۳۰] اور تم تک جو مصیبت بھی پہنچتی ہے وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی ہے اور وہ بہت سی باتوں کو معاف بھی کردیتاہے»، اور امام صادق(علیہ السلام) فرمارہے ہیں: « ‏وَ لَا نَكْبَةٍ وَ لَا صُدَاعٍ وَ لَا مَرَضٍ إِلَّا بِذَنْب‏؛ کوئی مصیبت نہیں آتی اور سرکا درد اور مرض لاحق نہیں ہوتا مگر گناہ کی وجہ سے»[الكافي، ج:۲، ص:۲۶۹]۔
     خداوند متعال مؤمن کو بلاؤوں اور مصیبتوں میں اس لئے مبتلا کرتا ہے تاکہ اس کے لئے جنت کے راستوں کو ہموار کریں کیونکہ انسان جب بلاؤوں میں گرفتار ہوتا ہے تو خدا کو بہت زیادہ تڑپ کے ساتھ یاد کرتا ہے اور خدا کو اپنے بندہ کا اس طرح پکارنا بہت زیادہ پسند ہے۔
ٌکافی، محمد ابن یعقوب کلینی، دارالکتب اسلامیۃ، تہران، ۱۴۰۷ق۔

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 25