کونسی چیز بہتر ہے

Wed, 11/20/2019 - 15:19

خلاصہصبر کا مفہوم یہ ہے کہ نفسانی خواہشات کو عقل پر غالب نہ آنے دیا جائے اور شرعی حدود سے تجاوز نہ کیا جائے۔

کونسی چیز بہتر ہے

     بے کسی، مجبوری اور لاچاری کی حالت میں کچھ نہ کرسکنا اور روکر کسی تکلیف و مصیبت کو برداشت کرلینا ہرگز صبر نہیں ہے بلکہ صبر، استقلال و ثابت قدمی سے قائم رہتا ہے، اس وصف کو قائم رکھنا ہی صبر ہے۔ جس کے بارے میں خداوند متعال قرآن مجید میں  اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «عَسىَ أَن تَكْرَهُواْ شَيْئاً وَ هُوَ خَيرٌ لَّكُمْ وَ عَسىَ أَن تُحِبُّوا شَیئاً وَ هُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَ اللَّهُ يَعْلَمُ وَ أَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ[سورۂ بقره، آیت:۲۱۶] اور یہ ممکن ہے کہ جسے تم برا سمجھتے ہو وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور جسے تم دوست رکھتے ہو وہ برا ہو خدا سب کوجانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو»۔
     حضرت علی(علیہ السلام) اسی آیت کے مضمون سے مشابہ  ایک حدیث میں فرمارہے ہیں: «الصَّبْرُ صَبْرَانِ صَبْرٌ عَلَى مَا تَكْرَهُ وَ صَبْرٌ عَمَّا تُحِبُّ؛ صبر دو طریقہ کا ہے: ایک صبر جس کو تم پسند نہیں کرتے اور دوسرا صبر جسے تم پسند کرتے ہو»۔[نهج البلاغة، ص:۴۷۸]
     حضرت کی نظر میں وہ صبر جسے کوئی پسند نہیں کرتا وہ ایسا صبر ہے جس میں کوئی فائدہ نہیں ہے، بلکہ امام(علیہ السلام) کی نظر میں صبر سے مراد یہاں پر ایسا صبر ہے کہ جس کو تحمل کرنا اگر چہ بہت سخت ہے لیکن آخر میں اس کے بہت زیادہ فائدے ہیں۔
* نهج البلاغة، محمد بن حسين، هجرت‏، قم‏، ۱۴۱۴ق‏.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 40