شیعہ اور اہلسنّت کے مشترکہ مسائل اتّحاد کا سبب

Thu, 11/14/2019 - 12:13

خلاصہ: شیعہ اور اہلسنّت کو مشترکہ مسائل پر توجہ دیتے ہوئے متحد ہوجانا چاہیے۔

طویل صدیوں سے شیعہ اور اہلسنّت کا مختلف مسائل میں نظریاتی اختلاف پایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے فتنہ ڈالنے والوں نے تاریخ بھر میں بہت سارے تنازعات کو جنم دیا ہے اور یقیناً دور حاضر میں مغربی سامراج کی یلغار کے سامنے مسلمانوں کے کمزور ہونے کی ایک وجہ یہی ہے۔

شیعہ اور اہلسنّت دونوں مسلمان ہیں اور عقائد، احکام، اخلاق اور کئی دیگر مسائل میں ان کے بہت سارے مشترکات پائے جاتے ہیں، البتہ کچھ فرق بھی ہیں جن کا انکار نہیں کیا جاسکتا، لیکن مسلمانوں کو چاہیے کہ یہ فرق، عداوت اور دشمنی کا باعث نہ بنیں اور اسلامی اتّحاد و اخوت کو دھچکا نہ لگے۔
علامہ شرف الدین عاملی کا کہنا ہے: "سیاست شیعہ و سنّی کی جدائی کا باعث بنی، اسی کو شیعہ و سنّی کے اتّحاد کا باعث بننا چاہیے"۔ [اجتهاد در مقابل نص، ص ۸]
اس کا مطلب یہ ہے کہ مغربی سیاست نے اسلامی مذاہب منجملہ شیعہ اور سنّی کو ایک دوسرے سے جدا کردیا ہے تو اسلامی سیاست ان مذاہب کو مشترکہ دشمن سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک دوسرے سے متّحد کردے۔

* شرف الدین، عبد الحسین، اجتهاد در مقابل نص، ترجمه، دوانی، علی، ص 8، چاپ دوم، کتابخانه بزرگ اسلامی، 1396ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 54