آیت بلّغ اور مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ

Tue, 08/21/2018 - 04:54

خلاصہ: دین کے اہم مسائل بیان ہوچکے تھے، اب سوال یہ ہے کہ ان مسائل سے بڑھ کر زیادہ اہم مسئلہ کون سا تھا جو غدیر خم میں بیان ہونا چاہیے تھا؟

آیت بلغ اور مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

"اے رسول! جو کچھ آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر اتارا گیا ہے۔ اسے (لوگوں تک) پہنچا دیجیے اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو (پھر یہ سمجھا جائے گا کہ) آپ نے اس کا کوئی پیغام پہنچایا ہی نہیں۔ اور اللہ آپ کی لوگوں (کے شر) سے حفاظت کرے گا بے شک خدا کافروں کو ہدایت نہیں کرتا"۔ (ترجمہ سورہ مائدہ، آیت 67)
سورہ مائدہ آخری سورہ یا آخری سورتوں میں سے ہے جو پیغمبر اکرم (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) پر نازل ہوئی ہے، یعنی یہ آیت آنحضرتؐ کی تقریباً 23 سالہ تبلیغ کے بعد نازل ہوئی ہے۔
کون سی اہم بات ہے جو 23 سال کے بعد اور آپؐ کی حیات طیبہ کے آخری سالوں میں ابھی تک اعلانیہ طور پر بیان نہیں ہوئی؟ کیا یہ "اہم مسئلہ" نماز سے متعلق تھا، جبکہ مسلمان لوگ سالہا سال سے نماز پڑھ رہے تھے؟ کیا روزہ کے بارے میں تھا، حالانکہ روزہ ہجرت کے بعد واجب ہوگیا تھا۔ کیا جہاد کے سلسلہ میں ہے، جبکہ جہاد ہجرت کے دو سال بعد شروع ہوگیا تھا؟ کیا حج کے بارے میں ہے؟
جواب: نہیں! انصاف اور حق یہ ہے کہ یہ "اہم مسئلہ" اِن میں سے کسی موضوع کے متعلق نہیں ہے، کیونکہ اگرچہ یہ موضوعات بھی اہمیت کے حامل ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی رسالت کے ہم پلہ نہیں ہے، لہذا یہ دیکھنا ہوگا کہ کون سی اہم بات ہے جو رسالت کے برابر ہے اور 23 سال میں ابھی تک بیان نہیں ہوئی؟ اور نیز یہ "اہم مسئلہ" ایسا مسئلہ ہے جس سے کچھ لوگ مخالفت کریں گے اور ان کی مخالفت اس قدر شدید ہوگی کہ وہ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کو شہید کرنے کی کوشش کریں گے، جبکہ بالکل واضح ہے کہ نماز، روزہ، حج اور جہاد جیسے مسائل سے مسلمانوں کی مخالفت نہیں تھی، لہذا یہ "اہم مسئلہ" کوئی ایسا "دینی مسئلہ" ہے جو "سیاسی مسئلہ" بھی ہے۔ [ماخوذ از: آیات ولایت در قرآن، ص30]
یہ مسئلہ "خلافت اور جانشینی کا مسئلہ" ہے۔ حضرت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کی ولایت و خلافت کا مسئلہ اگرچہ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) مختلف موقعوں پر پہلے کئی مرتبہ بیان فرما چکے تھے، لیکن اعلانیہ طور پر مسلمانوں کے ایسے عظیم مجمع میں بیان نہیں فرمایا تھا، لہذا آپؐ نے اپنی اس عظیم ذمہ داری کو حجۃ الوداع سے واپسی غدیر خم کے میدان میں بہترین طریقے سے ادا کیا اور آپؐ نے حضرت علی (علیہ السلام) کو اپنا "خلیفہ اور جانشین" مقرر کرتے ہوئے، سب مسلمانوں پر"ولایت رکھنے " کا اعلان کرتے ہوئے اپنی رسالت کی تکمیل کردی۔
حوالہ:
[ماخوذ از: آیات ولایت در قرآن، آیت اللہ مکارم شیرازی]

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 57