عقل کی اہمیت امام صادق(علیہ السلام) کی نظر میں

Sun, 09/15/2019 - 18:02

خلاصہ: عقل انسان کی راہنما ہے اور راستہ دیکھانے والی ہے۔

عقل کی اہمیت امام صادق(علیہ السلام) کی نظر میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خدا کی نعمتوں میں ایک عظیم نعمت عقل ہے، سب جانتے ہیں کہ عقل علم کا منبع اور اصل ہے، علم کا عقل سے وہی تعلق ہے جو درخت کو پھل سے، سورج کو روشنی سے اور آنکھ کو بینائی سے ہے، عقل دنیا وآخرت کی سعادت کا ذریعہ ہے، عقل کی فضیلت واہمیت سے کون انکار کرسکتا ہے، عقل کامل امام صادق(علیہ السلام) عقل کی اہمیت کے بارے میں  اس طرح فرما رہے ہیں: «دِعامَةُ الاِْنْسانِ الْعَقْلُ وَ الْعَقْلُ مِنْهُ الْفِطْنَةُ وَ الْفَهْمُ وَ الْحِفْظُ وَ الْعِلْمُ وَ بِالْعَقْلِ يَكْمُلُ وَ هُوَ دَليلُهُ وَ مُبْصِرُهُ وَ مِفْتاحُ اَمْرِهِ ۔۔۔۔۔۔ وَ مِنْ أَيْنَ يَأْتِيهِ وَ إِلَى مَا هُوَ صَائِرٌ وَ ذَلِكَ كُلُّهُ مِنْ تَأْيِيدِ الْعَقْل؛ انسان کی بنیاد اسکی عقل ہے۔ ہوش، فہم، حافطہ، علم سب عقل کی بناء پر ہے، عقل انسان کو انسانیت سیکھاتی ہے اور عقل انسان کی راہنما ہے اور راستہ دیکھانے والی ہے اور اسکے کام کی چابی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انسان کہاں سے آیا ہے اور اسکو کہاں پر جانا ہے یہ سب عقل کے ذریعہ انسان کو معلوم ہوتا ہے»۔[اصول کافی، ج۱،  ص۲۵]۔
     اس حدیث کی روشنی میں انسان اگر عقل کو اپنے ہر کام میں راہنما بنالین تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہو سکتا۔
*اصول کافی، محمد ابن یعقوب کلینی، دار الکتب الاسلامی، ج۱،  ص۲۵، ۱۴۰۷ق۔ 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
16 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 89