خلاصہ: اگر انسان تقوی اختیار کرلے تو وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوگا۔
انسان کی خلقت کا اہم مقصد خدا کی قربت کو حاصل کرنا ہے، تقوی خداوند متعال کی قربت حاصل کرنے کا سب اسے اہم ذریعہ ہے کیونکہ انسان تقوے کے ذریعہ ہی شیطان کے ہتکنڈوں سے محفوظ رہتا ہے اور اپنے نفس اور دوسرے دشمنوں سے مقبالہ کرسکتا ہے، کیونکہ تقوی کے ذریعہ انسان کے اندر ایک خدائی طاقت وجود میں آجاتی ہے جس سے وہ ان دشمنوں کی کارستانیوں سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ انسان جب تقوی اختیار کرتا ہے تو وہ ہر کام میں خدا کی جانب متوجہ ہوتا ہے اور جب وہ خدا کی جانب متوجہ ہوتا ہے تو خدا اس کی ہر طرح سے مدد کرتا ہے۔ جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذينَ اتَّقَوْا وَ الَّذينَ هُمْ مُحْسِنُونَ [سورۂ نحل، آیت:۱۲۸]․بیشک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے تقوٰی اختیار کیا ہے اور جو نیک عمل انجام دینے والے ہیں»۔
Add new comment