تقوی روزہ کا مقصد

Tue, 06/06/2017 - 11:21
تقوی روزہ کا مقصد

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     لغت میں تقوی یعنی اپنے نفس کو گناہوں سے محفوظ رکھنا[مفردات راغب]۔
     تقوی انسانی زندگی کے خزانوں میں سے ایک بہت بڑے خزانے کا نام ہے، جس کو حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت اور مشقت درکار ہے، بغیر محنت کے یہ آسانی سے حاصل ہونے والا نہیں ہے، اس کو حاصل کرنے کے لئے بھوک کی شدت اور پیاس کی سختی کو تحمل کرنا پڑتا ہے، یہ دونوں چیزیں ماہ مبارک رمضان میں ایک شخص جو روزہ رکھتا ہے اس کو آسانی سے میسر ہوجاتی ہے۔ روزے دار اپنی بھوک اور پیاس کے ذریعہ آخرت کی سختی کو کچھ حد تک سمجھ سکتا ہے اور اس کے ذریعہ اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اور جو انسان اپنے آپ کو گناہوں سے بچالے بے شک وہ روزے کا مقصد جو تقوی ہے اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتاہے۔
    خداوند متعال نے قرآن مجید میں تقوی کو روزے کا مقصد قرار دیتے ہوئے اس طرح فرمایا ہے: «یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنُوا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیامُ کَما کُتِبَ عَلَی الَّذینَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُونَ[سورۂ بقره آیت:۱۸۳] صاحبانِ ایمان تمہارے اوپر روزے اسی طرح لکھ دیئے گئے ہیں جس طرح تمہارے پہلے والوںپر لکھے گئے تھے شایدتم اسی طرح متقی بن جاؤ»۔
*المفردات، راغب اصفهانی، انتشارات المکتبه المرتضویه، تیسری چاپ، ۱۳۸۳ش.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 102