فضول کاموں سے رُخ موڑنا کامیابی کی دوسری شرط

Thu, 06/27/2019 - 18:10

خلاصہ: سورہ مومنون کی روشنی میں لغو اور فضول کاموں سے رُخ موڑنے کا نتیجہ بیان ہورہا ہے۔

فضول کاموں سے رُخ موڑنا کامیابی کی دوسری شرط

سورہ مومنون کی دوسری آیت میں فلاح پانے والے مومنین کی پہلی صفت نماز میں خشوع بیان ہوئی ہے اور دوسری صفت کہ جو تیسری آیت میں بیان ہوئی ہے، فضول چیزوں سے رُخ موڑنے کی صفت ہے۔ ارشاد الٰہی ہورہا ہے: "قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ . الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ . وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ"، "یقیناً مومنین فلاح پاگئے، جو اپنی نمازوں میں خشوع کرنے والے ہیں، اور جو لغو سے رُخ موڑنے والے ہیں"۔

اگر انسان صرف نیک کاموں کی طرف توجہ کرے، واجبات اور مستحبات کو مدنظر رکھے، لیکن گناہ کو پہچاننے اور اس سے پرہیز کرنے کی کوشش نہ کرے تو مقصد تک نہیں پہنچے گا۔ مثلاً جو کاشتکار گندم کاشت کرے، پھر فصل اٹھائے اور اسے اکٹھا کرلے، اس کے بعد اس فصل پر آگ گرے اور اسے جلا دے، یہ کیسا ہوگا؟!۔
اسی طرح ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ ایسی آگ ہمارے اعمال پر نہ گرے کہ ہم اپنے ہاتھوں سے اپنے کیے ہوئے اعمال کو برباد کردیں۔ اس کی شرط یہ ہے کہ کچھ کاموں کو چھوڑنا پڑے گا تو تب ہے کہ اولاً: ہم نماز کو خشوع کے ساتھ پڑھنے میں کامیاب ہوں گے، ثانیاً: اس کا نتیجہ تباہ نہیں ہوگا، بلکہ صحیح و سلامت رہے گا۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ خشوع کے ساتھ نماز کی توفیق پائیں اور اس کا نتیجہ بھی باقی رہے تو ضروری ہے کہ اِس دوسرے طریقہ کار کو اختیار کریں، یعنی لغو، بیہودہ اور فضول چیزوں سے پرہیز کریں۔
۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[اصل مطالب ماخوذ از: نشریہ معرفت، ج۱۰۷، ص۳، اخلاق و عرفان اسلامی، استاد محمد تقی مصباح یزدی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30