جسم کے سات اعضاء کے استعمال میں بعض پرہیزیں

Thu, 06/20/2019 - 11:51

خلاصہ: جسم کے اعضاء کے متعلق انسان کو خیال رکھنا چاہیے کہ اللہ کے احکام کا خیال رکھتے ہوئے، اپنے اعضاء کو اس راستوں میں استعمال نہ کرے جس سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے۔

جسم کے سات اعضاء کے استعمال میں بعض پرہیزیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بینائی: اگر نامحرم سے سامنا ہو تو اپنی نظریں جھکا لے، چاہے حقیقی طور پر آمنا سامنا ہو یا چاہے انٹرنیٹ میں نامحرم کی تصویر سامنے آجائے تو آدمی اپنی نظروں کو جھکا لے۔
سماعت: غیبت اور کسی کے عیب سننے سے آدمی پرہیز کرے، گانے اور حرام آوازوں کے سننے سے اپنے کان کو بچائے،فضول اور بیہودہ باتیں سننے سے دوری اختیار کرے۔
زبان: انسان جھوٹ، الزام، گالی گلوچ، غیبت، چغلخوری، توہین، راز فاش کرنے، لوگوں کے درمیان فساد ڈالنے، لاحاصل اور بے فائدہ باتیں کرنے سے پرہیز کرے۔
ہاتھ: حرام مال نہ کمائے، کسی پر ظلم کے لئے ہاتھ نہ اٹھائے، حرام چیز کا لین دین نہ کرے، حرام چیز کو استعمال نہ کرے، حرام کو نہ چھوئے۔
پاؤں: حرام کام کے لئے قدم نہ اٹھائے، غصبی جگہ پر قدم نہ رکھے، ظالم کی مدد کے لئے قدم نہ اٹھائے، عورت شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر قدم نہ رکھے، حرام کام میں مدد کے لئے قدم نہ اٹھائے۔
پیٹ: حرام چیز کے کھانے پینے سے پرہیز کرے، یتیم اور کسی کا بھی مال غصب کرکے نہ کھائے، حرام کمائی نہ کھائے، سود، رشوت اور چوری کا مال نہ کھائے، لوگوں کی چیز کو ان کی اجازت کے بغیر نہ کھائے،ناپ تول میں کمی کرکے کما کر نہ کھائے، دھوکہ اور جھوٹ کے ذریعے کما کر نہ کھائے، احتکار اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعے کمائی کرکے نہ کھائے۔
شرمگاہ: اپنی شرمگاہ کو نامحرم سے چھپائے، اپنی شہوت کو صرف جائز راستے سے بجھائے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 54