روزہ طاقت کا باعث

Sun, 05/26/2019 - 12:50

خلاصہ: عموماً انسان سمجھتا ہے کہ روزہ کمزوری کا باعث ہے، جبکہ ایسا نہیں، روزہ طاقت کا باعث ہے۔

۱۰۔ روزہ طاقت کا باعث

بعض لوگ بھوک سے ڈرتے ہیں نہ یہ کہ بھوک ان کو تکلیف دیتی ہو، بلکہ بھرا پیٹ ان کو تکلیف دیتا ہے، لیکن متوجہ نہیں ہوتے۔ ماہ رمضان اچھا موقع ہے کہ اگر انسان اپنے آپ کو غلط تلقین اور وہم کے ذریعے ناامید نہ کر بیٹھے تو اسے ثابت ہوجائے گا کہ بھوک کے ذریعے اپنی روح کو کتنا بلند کرسکتا ہے۔ لہذا انسان اپنے آپ کو کم سے کم کھانے کی عادت دلوا سکتا ہے۔
کوئی چیز جتنی زیادہ مجرد ہوتی جائے اس کی طاقت زیادہ ہوتی جائے گی اور انسان کا نفس مجرد مخلوق ہے، اسی لیے بہت طاقت کا حامل ہے، لیکن کیونکہ بدن کی قید میں ہے تو وہ طاقت ہمارے لیے ظاہر نہیں ہوپاتی۔ اس طاقت کی مثال ہم حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) میں دیکھتے ہیں۔ آپؑ کے زمانے کے لوگ تعجب کرتے تھے کہ آنحضرتؑ اتنے کم کھانے کے باوجود اتنی زیادہ طاقت کے کیسے حامل ہیں۔
وہ اس بات کی طرف متوجہ نہیں تھے کہ انسان کی روح "مقام روح" جو سب سے زیادہ اللہ کے قریب مخلوق ہے، اس سے نازل ہوئی ہے یہاں تک کہ "مِن روحی" تک پہنچی ہے، مگر وہ اپنی حقیقت سے جو حقیقت ملائکہ سے بالاتر ہے، اس سے کٹی ہوئی نہیں ہے، اور روزہ انسان کو یہ ثابت کرتا ہے کہ روزہ دار اپنے طاقتور غیب سے متّصل ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[اصل مطالب ماخوذ از: کتاب رمضان دریچہ رویت، استاد طاہر زادہ]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55