حضرت ام‌المومنین خدیجه (علیها السلام الله)کی شادی کے موقع پر انکی عمر کا ۲۵ سال ہونے کا اثبات

Thu, 05/16/2019 - 14:49

حضرت ام‌المومنین خدیجه (علیها السلام الله)کی شادی کے موقع پر انکی عمر کا ۲۵ سال ہونے کا اثبات

حضرت ام‌المومنین خدیجه (علیها السلام الله)کی شادی کے موقع پر انکی عمر کا ۲۵ سال ہونے کا اثبات

 منقول ہے کہ: بَلَغَتْ خَدِيجَةُ عَلَیْهَا السَّلَامُ خَمْسِينَ سِنَةَ وَ هُوَ اَصَّحُ. یعنی وفات کے وقت آپ کا سن مبارک ۵۰ سال تھا اور قول صحیح یہی ہے۔
ایک دوسری روایت میں کچھ یوں منقول ہے؛ اَنَّ النَّبِي صَلَّی اللهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ تَزَوَّجَ بِهَا وَ هُوَ خَمْسَ وَ عِشْرِينَ سِنَة قَبْلَ اَنْ يَبْعَثَهُ اللهُ نَبِياً بِخَمْسِ عِشْرَةَ سِنَةٌ. یعنی پیغمبر (صلی الله علیه و آله) نے ۲۵ سال کے سن اور ۱۵ سال قبلِ بعثت حضرت خدیحه (علیها السلام) کے ساتھ ازدواج فرمایا۔
 نتیجہ؛
❶ مشخص ہوگیا کہ حضرت خدیجه (علیها السلام) کا سن سال ۱۰ بعثت میں اور وفات کے وقت، ۵۰ سال تھا، اس بنا پر آپ کی عمر بعثت پیغمبر کے سال (۱۰-۵۰) یعنی ٤٠ سال تھا اور چونکہ ۱۵ سال، قبلِ بعثت ازدواج انجام پایا ہے، لہٰذا آپ کا سِن مبارک (۱۵-٤٠) یعنی ۲۵ سال بنتا ہے۔
❷ روایات و متون تاریخی سے ثابت ہوچکا کہ؛ رسول الله (صلی الله علیه و آله) کا سِن مبارک ام‌المومنین خدیجه (سلام الله علیها)سے شادی کے وقت ، ۲۵ سال تھا اور دونوں ہی ہم سن تھے۔
√ فریقین کی کتابوں سے منابعِ تحقیق؛[اعلام الوری، ص ۹.بحار الانوار، ج ١٦، ص ١٠.کشف الغمة، ج ۱، ص ۵۱۰.عقاید کاشف الغطاء، ص ۲۵.الصحیح من سیرة النبی ص، ج ۲، ص ۲۰۰.السيرة الحلبية، ج ١، ص ١٤٠.دلائل النبوة للبيهقی، ج ٢، ص ٧١.البداية و النهاية، ج ٢، ص ٢٩۴ اور ٢٩۵.محمد رسول اللّه ص سيرته، ص ٤۵.السيرة النبوية لابن كثير، ج ١، ص٢۶۵۔]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58