ہماری دعائیں مستجاب کیوں نہیں ہوتیں؟ ۔ زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح

Tue, 07/17/2018 - 19:55
ہماری دعائیں مستجاب کیوں نہیں ہوتیں؟ ۔ زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح

بسم اللہ الرحمن الرحیم

زیارت جامعہ کبیرہ کے پہلے فقرہ میں حضرت امام علی النقی (علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: "السلام علیکم یا اھل بیت النبوّۃ"۔
حضرتؑ کے اس فقرہ کے سلسلہ میں گفتگو سے پہلے سلام کے بارے میں کچھ مطالب پیش کیے جارہے ہیں۔
ہم دن رات میں کئی بار ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں اور سلامتی کو ایک دوسرے کے لئے اللہ تعالیٰ سے طلب کرتے ہیں اور اپنی پانچ نمازوں میں "السّلام علینا و علی عباداللہ الصّالحین" کہتے ہیں، یعنی اپنے لیے اور اللہ کے صالح اور نیک بندوں کے لئے پروردگار متعال سے سلامتی مانگتے ہیں جبکہ اپنی ان دعاؤں کو ہرگز ایک دوسرے کے حق میں مستجاب ہوتے ہوئے نہیں دیکھتے؟ بلکہ ہمیشہ اپنے آپ کو ناسلامتی، مشکلات اور مصیبتوں میں گھرا ہوا پاتے ہیں، حالانکہ نظامِ خلقت، مجیب الدعوات کا نظام ہے اور اللہ تعالی نے دعا کے مستجاب ہونے کا وعدہ دیا ہے، تو ہماری دعائیں اور سلام مستجاب کیوں نہیں ہوتے؟ واضح ہوتا ہے کہ ہماری ایک دوسرے کے لئے اللہ سے خیر اور سلامتی مانگنا سچ نہیں ہے! یعنی دن رات کو جو ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں نہ وہ سچ ہے اور نہ ہی وہ سلام جو نمازوں میں کرتے ہیں۔ حقیقت میں عباداللہ الصالحین میں سے بننے کی کوشش نہیں کرتے۔
یہاں پر دو اہم رکاوٹیں ہیں: سلام کرنے میں اور سلام کے مستحق بننے میں۔
۱۔ جب ہم سلام کرتے ہیں تو کیا واقعی لوگوں کو سلامتی پہنچانا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہی ہے تو پھر اتنے لڑائی جھگڑے فساد کی وجہ کیا ہے۔
۲۔ اگر ہم اللہ کے صالح اور نیک بندوں پر سلام بھیجتے ہیں تو صالح بندے بھی تو اپنی نماز میں صالح لوگوں پر سلام بھیجتے ہیں۔ اگر ہم خود صالح اور نیک بندے ہوں تو اللہ کے صالح بندوں کے سلام کے مستحق بنیں گے، کیونکہ انہوں نے صالح بندوں پر سلام بھیجا ہے، غیر صالح پر نہیں، یہ تو ہمیں دیکھنا چاہیے کہ کیا ہم صالح ہیں یا نہیں؟ اگر ہم صالح ہیں تو حضرت اباصالح المہدی (علیہ السلام) کی نماز کا سلام ہمارے لیے مستجاب ہونا چاہیے۔ وہ آفتابِ عالمتاب تو اپنی تمامتر روشنی کے ساتھ جگمگا کر ذرہ ذرہ کی طرف اپنی کرنیں برسا رہا ہے، مگر وہ صالحوں کا باپ صالح لوگوں پر سلام بھیجتا ہے، کیا صالح بننے کے لئے یہی بات دل کو راضی نہیں کردیتی کہ صالح بننے کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم اس محبت بھرے سلام کے مخاطب اور مستحق بن جائیں گے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 89