گناہ کے ظاہر کو خوبصورت دکھانا شیطان کا دھوکہ

Mon, 04/22/2019 - 17:57

خلاصہ: دشمن کا کام نقصان دینا ہوتا ہے، شیطان انسان کا دشمن ہے جو گناہ کو انسان کے لئے خوبصورت اور دلچسپ بنا کر دھوکہ دیتا ہے اور اسےکر صراط مستقیم سے گمراہ کردیتا ہے۔

گناہ کے ظاہر کو خوبصورت دکھانا شیطان کا دھوکہ

شیطان انسان کے لئے ہرگز کسی قسم کی کوئی خیرخواہی نہیں کرتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ انسان کا دشمن ہے، یہ دشمن مسلسل انسان پر سوار ہے، پے درپے اسے دھوکہ دینے کی کوشش میں مصروف ہے اور لگاتار حیلے اور مکر کررہا ہے کہ اسے صراط مستقیم اور حق کے راستے سے دور کرتا چلا جائے۔
دھوکہ دینے کا مطلب ہی یہی ہے کہ بولنے،لینے، دینے، دکھانے اور سمجھانے میں کچھ ہو اور نتیجہ اس کے الٹ کچھ اور ہو۔ شیطان کی دھوکہ بازیوں کا ایک طریقہ کار یہ ہے کہ وہ کسی چیز یا کسی کام کو خوبصورت اور زینت دے کر انسان کے سامنے پیش کرتا ہے: "لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ"میں بھی زمین میں ان (بندوں) کے لئے گناہوں کو خوشنما بناؤں گا"۔
خوبصورتی اور زینت جو انسان کے مزاج کو پسند ہوتی ہے، البتہ اس چیز کی حقیقت اور باطن انسان کے مزاج اور خواہش کے خلاف ہوتی ہے، لہذا اگر زینت اور خوبصورتی کو ہٹا دیا جائے اور اس خوبصورت چیز کی حقیقت بے نقاب ہوجائے تو انسان اس سے نفرت، پرہیز، انتہائی دوری اور اس کو چھوڑ کر فرار کرجائے گا، شیطان اسی ظاہر پسندی سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے انسان کو دھوکہ میں ڈال دیتا ہے، یعنی ظاہر کو باطن کے خلاف بنا کر دکھاتا ہے، انسان ظاہر کو دیکھ کر باطن سے غافل ہوجاتا ہے۔ اگر انسان قرآن اور اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات پر توجہ کرے تو سمجھ جائے گا کہ مختلف طرح کی خوبصورت اور پسندیدہ چیزوں اور کاموں سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیے تا کہ باطن اور حقیقت کو بھی دیکھے اور شیطان کے دھوکہ کا شکار نہ ہوجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
[سورہ حجر، آیت ۳۹، ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46