انتظار واجب ہے

Thu, 03/28/2019 - 11:55

خلاصہ: ہر چیز کی طرح انتظار کے بھی مراتب ہیں، اور اسکےمراتب اسکے مقدمات کے ذریعہ طے ہوتے ہیں جس کے اندر مقدمات قوی اور محکم ہونگے اسکا انتظار بھی اتنا ہی محکم اور قوی ہوگا۔

انتظار واجب ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا انتظار ہر مؤمن کے کے لئے ایک امید کو لیکر آتا ہے کہ ہمار امام پردۂ غیب سے آئیگا اور ہر مؤمن کی آنکھ  سے اپنےآقا اور مولی کو دیکھ کر آنسو بہنے لگیں گے ایسا کیوں نہ ہو جب کسی کا چاہنے والا اس کے سامنے آتا ہےتو آنکھ سے خود با خود آنسو جاری ہونے لگتے ہیں، ایسا ہونا بھی چاہئے کیونکہ خدا کی جانب سے معصومین(علیہم السلام) نے انتظار کو واجب قرار دیا ہے جیسا کہ امام محمد تقی(علیہ السلام) اس حدیث میں ارشاد فرما رہے ہیں:«اِنَّ القائِمَ مِنّا هُو المَهدِیُّ الذی یَجِبُ أن یُنتَظَرَ فی غَیبَتِهِ؛ یقینا قائم(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) ہم میں سے ہیں اور غیبت کے زمانے میں اسکا انتظار کرنا واجب ہے»۔[بحار الانوار،ج۵۱، ص۱۵۶]
     امام(علیہ السلام) کی حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ  الشریف) کا انتظار کرنا واجب ہے، لیکن ہر چیز کی طرح انتظار کے بھی مراتب ہیں، اور اسکےمراتب اسکے مقدمات کے ذریعہ طے ہوتے ہیں جس کے اندر مقدمات قوی اور محکم ہونگے اسکا انتظار بھی اتنا ہی محکم اور قوی ہوگا.
ان ہی مقدمات میں سے بعض مقدمات حسب ذیل ہیں:
۱۔  امام(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظھور کا یقین ہونا۔
۲۔  امام(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظھور کو نزدیک جاننا۔
۳۔  امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے محبت کرنا۔
*بحار الانوار، محمد باقر مجلسی، ج:۵۱، ص:۱۵۶، دار إحياء التراث العربي‏, بیروت، ۱۴۰۳۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32