"اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ" کے الفاظ کی مختصر وضاحت

Wed, 03/13/2019 - 10:47

خلاصہ: زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح کرتے ہوئے پہلے فقرے کے متعلق پانچ نکات بیان کیے جارہے ہیں۔

"اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ" کے الفاظ کی مختصر وضاحت

     زیارت جامعہ کبیرہ میں حضرت امام علی النقی الہادی (علیہ السلام) فرماتے ہیں: " اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ"، "آپ پر سلام ہو اے نبوّت کا گھرانہ"۔
1۔ "يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ" اور بعد والے فقرے، سلام کرنے کی دلیل اور وجہ ہیں، یعنی آپ حضراتؑ پر سلام ہو، کیوں سلام ہو؟ اس لیے کہ آپؑ اہل بیت نبوّت ہیں اور رسالت کا مقام ہیں اور...
"اھل" لغوی لحاظ سے اُنس کو کہا جاتا ہے جو قلبی تعلق اور لگاؤ کے ساتھ ہو، لہذا میاں، بیوی، اولاد، اولاد کی اولاد اور داماد وغیرہ انسان کے اہل شمار ہوتے ہیں۔ جیسا کہ اھل الکتاب، اھل الذکر، اھل التقویٰ وغیرہ اسی اُنس، تعلق اور لگاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال ہوتے ہیں۔
اہلیت میں شدت و ضعف، اسی انس اور تعلق پر منحصر ہے۔ اسی لیے جس سے کوئی لگاؤ اور تعلق نہ ہو، اس سے اہلیت چھِن سکتی ہے اگرچہ آدمی کی اولاد میں سے ہو جیسے اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح (علیہ السلام) سے فرمایا: "إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِكَ" ، " وہ تمہارے اہل میں سے نہیں ہے"، (سورہ ھود، آیت ۴۶)۔
بیت یعنی گھر، جہاں آدمی رات کے وقت پناہ لیتا ہے۔
نبوّت، "نَبَوَ" کا مصدر ہے یعنی رفعت۔ بعض اشخاص کو اس لیے نبی کہا جاتا ہے کہ وہ روحانی اور معنوی لحاظ سے خاص بلند مقام پا کر دوسرے لوگوں سے بالاتر ہوتے ہیں اگرچہ انسانی صفات میں دوسرے لوگوں کی طرح ہوں۔
بیت کا نبوّۃ کی طرف اضافہ ہونا، اضافہ لامیہ ہے یعنی "بیتٌ للنبوّۃ"، لہذا گھر کا تعلق مقام نبوّت سے ہے نہ کہ آنحضرتؐ کا ظاہری گھر جو مکہ اور مدینہ میں تھا اگرچہ وہ بھی قابل احترام و اکرام ہے مگر یہاں وہ مقام نبوّت مراد ہے جو زمین اور آسمان کے درمیان رابطہ قائم کرنے والا ہے، لہذا یہ نبوت اور ولایت کا گھر ہے۔
۔۔۔۔۔۔
[ماخوذ از: ادب فنای مقرّبان، شرح زیارت جامعہ کبیرہ، آیت اللہ جوادی آملی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
16 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52