منذِر اور ہادی میں فرق، زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح

Tue, 03/12/2019 - 13:22

خلاصہ: زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح کرتے ہوئے، سورہ شوری، آیت ۵۲ کی روشنی میں منذر اور ہادی کا فرق بیان کیا جارہا ہے۔

منذِر اور ہادی میں فرق، زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح

       زیارت جامعہ کبیرہ میں حضرت امام علی النقی الہادی (علیہ السلام) فرماتے ہیں: " اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ، وَ مَوْضِعَ الرِّسالَةِ"، " آپ پر سلام ہو اے نبوت کا گھرانہ، اور رسالت کا مقام"۔
کیونکہ زیارت کے اس فقرے میں اہل بیت (علیہم السلام)، نبوّت اور رسالت کا تذکرہ ہورہا ہے، تو اسی ضمن میں مندرجہ ذیل آیت پر مختصر گفتگو کی جارہی ہے، اس میں رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کو خطاب ہورہا ہے: "إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ"، "آپ تو بس (اللہ کے عذاب سے) ڈرانے والے ہیں اور ہر قوم کے لئے ایک ہادی ہوتا ہے"۔
حجت الاسلام والمسلمین استاد فاطمی نیا کی تحقیق کے مطابق اس آیت کے بارے میں شیعہ سے چار حدیثیں نقل ہوئی ہیں اور اہلسنّت سے اٹھارہ احادیث، جن میں بیان ہوا ہے کہ "مُنذِر" سے مراد رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) ہیں اور "ہادی" سے مراد حضرت علی (علیہ السلام) ہیں۔ جو روایات اہلسنّت سے نقل ہوئی ہیں، سب مُسند ہیں جن کو حاکم حُسکانی نے نقل کیا ہے۔
یہاں پر یہ سوال ہے کہ کیا رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) منذِر ہیں اور ہادی نہیں ہیں؟ ایسا نہیں ہے، کیونکہ سورہ شوری، آیت ۵۲ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَإِنَّكَ لَتَهْدِي إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ"، "اور یقیناً آپ سیدھے راستے کی طرف ہدایت کرتے ہیں"۔
تو پھر آپؐ کو منذر اور حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کو ہادی کیوں کہا گیا ہے؟
جواب:  فرق یہ ہے لسان (زبانِ) نبوّت اجمال ہے اور لسانِ امامت تفصیل ہے۔ اجمال یعنی مختصر کلام، تفصیل یعنی وضاحت کرنا۔
البتہ امامؑ، پیغمبر اکرم (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کے کلام سے باہر بات نہیں کرتے، مگر آنحضرتؐ کی لسان، لسانِ اجمال ہے جیسا کہ آپؐ کا ارشاد ہے: "اُعطیتُ جوامعَ الکَلِم"۔ استاد فاطمی نیا کے بیانات کے مطابق لسانِ اجمال اور تفصیل کا مطلب یہ ہے کہ آنحضرتؐ آپ کو بلاتے ہیں اور جو کچھ آنحضرتؐ نے فرمانا ہو فرما دیتے ہیں، اور پھر آپ کا ہاتھ امامؑ کے ہاتھ میں پکڑا دیتے ہیں، اگر آپ نے اپنا ہاتھ صحیح طریقہ سے امامؑ کے ہاتھ میں ملایا تو امامؑ ہر جگہ آپ کو سیر کروائیں گے، یعنی امام اسی اجمال کو کھول دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
[ماخوذ از: دہ مجلس پیرامون شرح زیارت جامعہ کبیرہ، استاد فاطمی نیا]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 57