رسول، نبیّ اور امام کا فرق، زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح

Tue, 03/12/2019 - 14:14

خلاصہ: زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح کرتے ہوئے، حضرت امام علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) کی روایت کی روشنی میں رسول، نبیّ اور امام کا فرق بیان کیا جارہا ہے۔

رسول، نبیّ اور امام کا فرق، زیارت جامعہ کبیرہ کی تشریح

      زیارت جامعہ کبیرہ میں حضرت امام علی النقی الہادی (علیہ السلام) فرماتے ہیں: " اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ يا اَهْلَ بَيْتِ النُّبُوَّةِ، وَ مَوْضِعَ الرِّسالَةِ"، " آپ پر سلام ہو اے نبوّت کا گھرانہ، اور رسالت کا مقام"۔
1۔ نبوّت یعنی رفعت اور بلندی۔ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کو جو نبیّ کہا گیا ہے اس لیے کہ آپؐ دوسرے لوگوں سے بلند رتبہ ہیں۔
2۔ نبیّ وہ انسان ہے جو بغیر کسی انسانی واسطہ کے، اللہ تعالیٰ کے بارے میں خبر دیتا ہے۔ چاہے صاحبِ شریعت ہو جیسے رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) اور چاہے مستقل طور پر صاحبِ شریعت نہ ہو جیسے حضرت یحیی (علیہ السلام)۔
3۔ حضرت امام علی ابن موسی الرضا (علیہ السلام) سے رسول، نبی اور امام کے درمیان فرق کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپؑ نے جواب دیا: "الفرق بين الرسول والنبي والامام أن الرسول الذي ينزل عليه جبرئيل فيراه ويسمع كلامه وينزل عليه الوحي وربما رأى في منامه نحو رؤيا إبراهيم عليه السلام، والنبي ربما سمع الكلام وربما رأى الشخص ولم يسمع والامام هو الذي يسمع الكلام ولا يرى الشخص"، "رسول اور نبی اور امام کے درمیان فرق یہ ہے کہ رسول وہ ہے جس پر جبرئیل نازل ہوتے ہیں تو وہ انہیں دیکھتا ہے اور ان کے کلام کو سنتا ہے اور اس پر وحی نازل ہوتی ہے اور بعض اوقات اپنے خواب میں انہیں دیکھتا ہے جیسے ابراہیم علیہ السلام کا خواب، اور نبیّ وہ ہے جو کبھی کلام کو سنتا ہے (اور فرشتہ کو نہیں دیکھتا) اور کبھی شخص (فرشتہ) کو دیکھتا ہے اور نہیں سنتا، اور امام وہ ہے جو کلام کو سنتا ہے اور شخص کو نہیں دیکھتا"۔ [الکافی، ج1، ص 176]
۔۔۔۔۔۔
[الکافی، شیخ کلینی، الناشر: دار الكتب الاسلامية]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 89