انقلاب اسلامی کے معنی و مفہوم

Tue, 01/29/2019 - 12:49

خلاصہ: اس مضمون میں انقلاب اسلامی کے معنی مفہوم واضح کرنے کے لئے انقلاب، دین اور دین اسلام کے بارے میں مختصر وضاحت کی گئی ہے۔

انقلاب اسلامی کے معنی و مفہوم

     انقلاب کے لغوی معنی: تبدیلی، پلٹ جانا، تغیر و تحول۔
انقلاب کے اصطلاحی معنی: معاشرے میں لوگوں کے ذریعے بنیادی تبدیلی۔
انقلاب کی یوں تعریف کی جاسکتی ہے: انقلاب ایک طرح کی معاشرتی بنیادی تبدیلی ہے جسے لوگوں کا جمّ غفیر اچانک اور جھگڑے کے ساتھ جنم دیتا ہے اور معاشرے کے ڈھانچوں کو بدل کر رکھ دیتا ہے تا کہ موجودہ حاکمیت کے نظام کو ہٹا کر مناسب نظام قائم کرے۔
انقلاب اسلامی کے مفہوم کو جاننے کے لئے انقلاب کی تعریف کے بعد اب دین اسلام اور اس سے پہلے دین کی تعریف کرتے ہیں:
دین لغوی لحاظ سے تسلیم اور اطاعت کے معنی میں ہے اور اصطلاحی طور پر "زندگی کا طریقہ کار" ہے۔ ایسا نظام جو عقائد، اخلاق اور انسانوں کی پرورش اور انسانی معاشرہ کو سنبھالنے کے قوانین کو شامل ہوتا ہے۔
ایک لحاظ سے دین کی دو قسمیں ہیں: حق یا باطل، اور باطل کی بھی دو قسمیں ہیں: یا سارا باطل ہوتا ہے یا حق اور باطل کی ملاوٹ ہوتی ہے۔
دین حق وہ دین ہے جس کے عقائد، اخلاق اور قوانین اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئے ہوں اور باطل دین وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی نے مقرر کیا ہو۔
اب اسلام کی تعریف بھی واضح ہوجاتی ہے:
قرآن کریم نے اللہ کے دین کو اسلام کے نام پر متعارف فرمایا ہے: "إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ"، "بے شک خدا کے نزدیک سچا دین صرف اسلام ہے"۔
بنابریں انقلاب اسلامی کی تعریف یہ ہے:
انقلابِ اسلامی، مسلمان لوگوں کے ذریعے معاشرے کی بنیادی تبدیلی ہے جو اسلامی قوانین کے تحت اسلامی اقدار کو وقوع پذیر کرنے کے لئے قائم کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[ماخوذ از: ایران، دیروز، امروز، فردا، تحلیلی بر انقلاب اسلامی ایران، محسن نصری]
[ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67