گناہ کا اثر

Mon, 04/20/2020 - 05:27

خلاصہ: ہمارے گناہ سبب بنتے ہیں بلاؤوں کے نازل ہونےکا۔

گناہ کا اثر

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     حضرت علی(علیہ السلام) دعاء کمیل میں خدا کی بارگاہ میں دعاگو ہیں: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيَ الذُّنُوبَ الَّتِي تُنْزِلُ‏ الْبَلَاءَ؛ خدایا میرے ان گناہوں کے بخش دے جن کے وجہ سے بلاء نازل ہوتی ہے». (مصباح المتهجّد و سلاح المتعبّد، ج۲، ص۸۴۴۔) امام(علیہ السلام) کے اس فقرہ کے مطابق ایسے گناہ ہیں جن کی وجہ سے بلاؤں کا نزول ہوتا ہے، یعنی ہم ہمارے گناہوں کی وجہ سے بلاؤوں میں مبتلی ہوتے ہیں۔
      حضرت علی(علیہ السلام) کے اس فقرہ سے مرتبط دوسری جگہ امام رضا(علیہ السلام) اس طرح فرمارہے ہیں: «جب بھی لوگ ان گناہوں کے انجام دیتے ہیں جن کو وہ پہلے انجام نہیں دیتے تھے خداوند متعال ان پر جدید بلاؤں کو نازل فرماتا ہے».(کافی، ج۲، ص۲۷۵۔)۔
     مثال کے طور پر ہم آج کل کی جدید بیماریوں کو پیش کرسکتے ہیں جو پہلے نہیں تھیں لیکن اب بہت زیادہ ہیں جن کے وجہ سے بہت زیادہ لوگ اس دنیا کو رخصت کرنے پر مجبو ہوگئے ہیں، کیونکہ ان کا علاج ابھی تک  اطباء کے سمجھ میں نہیں آیا۔
یہ سب بلائیں انسان کے گناہوں کی وجہ سے  نازل ہوئی ہیں۔
*مصباح المتهجّد و سلاح المتعبّد،  محمد ابن حسن طوسی، ج۲، ص۸۴۴، مؤسسہ فقہ الشیعہ، بیروت، ۱۴۱۱ق۔
*کافی،  محمد ابن یعقوب کلینی، ج۲، ص۲۷۵، دارالکتب اسلامیۃ، تہران، ۱۴۰۷ق

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 18 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 82