انسان کے فساد و خون ریزی کا ملائکہ کو علم

Sun, 12/02/2018 - 17:06

خلاصہ: ملائکہ کو جب اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں، تو انہوں نے زمین پر انسان کے فساد اور خون ریزی کرنے کے بارے میں دریافت کیا۔ اب یہ سوال پیش آتا ہے کہ ملائکہ کو کیسے معلوم ہوگیا کہ انسان زمین پر فساد اور خون ریزی کرے گا؟

انسان کے فساد و خون ریزی کا ملائکہ کو علم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جب اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ میں زمین پر اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں تو ملائکہ نے کہا کہ ایسے کو خلیفہ بنئے گا جو زمیں پر فساد برپا کرے گا؟ سوال یہ ہے کہ ملائکہ کو کیسے معلوم ہوا کہ انسان زمین پر فساد اور خون ریزی کرے گا؟ مرحوم علامہ طباطبائی تفسیر المیزان میں سورہ بقرہ کی آیت ۳۰ کے ذیل میں تحریر فرماتے ہیں: اللہ کا خلیفہ بے انتہاء استعداد (صلاحیت) کا حامل ہے، کیونکہ انسان زمین پر اللہ کا خلیفہ اور جانشین بننا چاہ رہا ہے تو اس میں اللہ کے صفات ہونے چاہئیں۔ اللہ کا خلیفہ اور جانشین وہ ہے جو مخلوقات کے درمیان عدل قائم کرے۔ بہت سارے کام اس کے وجود کے ذریعے ہوتے ہیں۔ مخلوقات کے لحاظ سے جو منصب اللہ کا ہے وہ خلیفہ کا بھی ہے، مگر خلیفہ اللہ کی طرف سے منصوب کیا گیا ہے، اللہ کی ولایت ذاتی ہے اور خلیفہ کے پاس جو ولایت ہے وہ اللہ کی عطا کی ہوئی ہے اور اللہ کی طرف سے اسے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایک طرف سے انسان گیلی مٹی سے اور عالم مادہ میں ہے اور یہ محدودیت ہے اور دوسری طرف سے اس کی توانائی اور صلاحیت، خلیفۃ اللہ والی صلاحیت ہے اور خلافتِ الٰہی کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے بے انتہا اسماء کو ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ اگر بے انتہاء صلاحیت، محدود عالَم میں آجائے تو اگر صرف ایک آدمی بھی اس میں ہو تو یہ دنیا اس کے لئے کم ہے، جبکہ اتنے لوگوں نے اس میں آنا ہے۔
ملائکہ کو جب معلوم ہوگیا کہ انسان نے زمین پر اللہ کا خلیفہ بننا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے اسماء نےانسان کے وجود میں ظاہر ہونا ہے جبکہ اسماء لامحدود ہیں اور مادی عالَم محدود ہے، اگر وہ لامحدود صلاحیت، محدود عالَم میں قرار پاگئی تو ضرور تنازعہ، کشمکش، فساد اور خون ریزی ہوگی، کیونکہ سب انسان، پورے عالَم مادہ کو چاہیں گے اور عالَم مادہ ان کے لئے کم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[اقتباس از کتاب: سیرہ تربیتی پیامبرن، حضرت آدم علیہ السلام، محمد رضا عابدینی]

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 66