کامل ترین مؤمن

Sun, 11/11/2018 - 10:28

خلاصہ: جس شخص کا اخلاق اچھا ہوتا ہے اس کا ایمان کامل ہوتا ہے۔

کامل ترین مؤمن

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اچھے اخلاق وہ صفت ہے جو ہر انسان کے اندر پائے جانے چاہئیں خصوصا ایک مؤمن کے اندر، یہ ایک ایسی صفت ہے جسے حاصل کرنے کے لئے انسان کا کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا اور اس کے بہت زیادہ اچھے آثار بھی ہیں، اس کے بارے میں امام محمد کاظم(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «أكمَلُ المُؤمنينَ إيماناً أحسَنُهُم خُلقا، کامل ترین مؤمن وہ ہے جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو»[اصول كافی، ج۲، ص۹۹]۔
     اچھے اخلاق کی اس حد تک اہمیت ہے کہ خداوند متعال رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے خطاب کرتے ہوئے فرمارہا ہے: «فَبِمَا رَحْمَةٍ مِنَ اللَّهِ لِنْتَ لَهُمْ وَ لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ[سورہٗ آل عمران، آیت:۱۵۹] پیغمبر یہ اللہ کی مہربانی ہے کہ تم ان لوگوں کے لئے نرم ہو ورنہ اگر تم بدمزاج اور سخت دل ہوتے تو یہ تمہارے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے»۔
* الكافی، محمد بن يعقوب كلينى،  دار الكتب الإسلامية، تهران‏، ۱۴۰۷ ق‏، ج۲، ص۹۹۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45