نماز کو قائم کرنے کے معنی

Sun, 08/26/2018 - 11:37

خلاصہ: قرآن کریم نے مختلف آیات میں نماز کو قائم کرنے کا حکم دیا ہے، اس مضمون میں قائم کرنے کے معنی پر گفتگو کی جارہی ہے۔

نماز کو قائم کرنے کے معنی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قرآن کریم نے نماز کو قائم کرنے کے بارے میں بہت تاکید کی ہے، یہاں تک کہ 46 بار، نماز کو لفظ "اقامہ" کے ساتھ مختلف عبارتوں کی صورت میں ذکر کیا ہے، جیسے: "اقیموا الصلاۃ"۔
نماز کو اقامہ کرنے کے بارے میں چند تفسیریں کی گئی ہیں:
۱۔ "اقامہ" سے مراد یہ ہے کہ تم لوگ صرف خود نمازی نہ بنو، بلکہ یہ کام کرو کہ نماز، انسانی معاشرے میں قائم کی جائے اور لوگ محبت اور جذبہ کے ساتھ اس کی طرف آئیں۔
۲۔ بعض مفسرین کے کہنے کے مطابق، "نماز پڑھنا یا بجالانا" کے بجائے "نماز کو قائم کرنا" اس نکتہ کو بیان کرتا ہے کہ تمہاری نماز، صرف کچھ ذکر، ورد اور حرکات نہ ہوں، بلکہ تمہیں چاہیے کہ اسے مکمل طور پر قائم کرو، اس طرح سے کہ اس کےنتائج تمہاری زندگی کے چہرہ میں دکھائی دیں۔ نماز کی روح جو یہ ہے کہ اللہ کے سامنے سب امور میں مکمل طور پر تسلیم ہونا، یہ تمہاری زندگی میں ظاہر ہو اور دل کی حاضری اور اللہ کی طرف قلبی توجہ کہ جو نماز کی روح ہے، نماز میں حاصل ہو۔
۳۔ نماز کو قائم کرنا یہ ہے کہ اسے اس کے حدود اور فرائض کے ساتھ بجالایا جائے۔
۴۔ بعض "اقامہ" کو "جاری رکھنے" کے معنی میں جانتے ہیں، یعنی وہ شخص نماز کو صحیح قائم کرتا ہے جو ہمیشہ اسے جاری رکھے، نہ کہ کبھی کبھار نماز پڑھے۔
قرآن کریم کی آیات پر توجہ کرتے ہوئے، ان سب معانی کو لفظِ "اقامہ" میں مدنظر رکھا جاسکتا ہے، کیونکہ نماز کو قائم کرنا، جس کا ہمیں حکم دیا گیا ہے، اس کے ایسے جامع معنی ہوسکتے ہیں جو ان سب معانی کو شامل ہوں اور وہ یہ کہ نماز مکمل، مسلسل، خشوع کے ساتھ اور معاشرے پر اثرانداز ہو: "الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ" [سورہ معارج، آیت ۲۳] ۔ "الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ" [سورہ مومنون، آیت ۲]
متقی ہونے اور نماز کو قائم کرنے کے تقاضوں میں سے یہ ہے کہ نمازی شخص، نماز پڑھنے کے علاوہ، نماز کو معاشرہ میں قائم کرنے کے لئے بھی کوشش کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[ماخوذ از: پرسمانهاى قرآنى نماز، سعید شمس]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38