علامہ فخرالدین رازی کی زبانی حدیث غدیر

Thu, 08/23/2018 - 19:01

خلاصہ: آیت بلّغ کے بارے میں اہلسنّت علماء نے بھی کہا ہے کہ یہ آیت حضرت علی (علیہ السلام) کی غدیر خم  میں ولایت کے اعلان کے سلسلہ میں ہے، منجملہ اہلسنّت کے علامہ فخرالدین رازی۔

علامہ اہلسنّت فخرالدین رازی کی زبانی حدیث غدیر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اہلسنّت کے کئی علماء نے آیت بلّغ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ آیت، حضرت علی (علیہ السلام) کی ولایت کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ ان میں سے اہلسنّت کے ایک بڑے مفسّر علامہ فخرالدین رازی ہیں۔ انہوں نے اس آیت کے بارے میں نو احتمال بیان کرنے کے بعد حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کی ولایت کو دسویں احتمال کے طور پر بیان کیا ہے۔
فخرالدین رازی کی تحریر یہ ہے:
"نزلت الآیۃ فی فضل علی ابن ابیطالب و لما نزلت ہذہ الآیۃ اخذ بیدہ و قال: من کنت مولاہ فعلی مولاہ اللّہم وال من والاہ و عاد من عاداہ، فلقیہ عمر فقال: ہنیئاً لک یا بن ابی طالب! اصبحت مولای و مولی کل مومن و مومنۃ...". [التفسیر الکبیر، ج11، ص49]
"یہ آیت علی ابن ابی طالبؑ کے بارے میں نازل ہوئی، جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہؐ نے علیؑ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: "جس کا میں مولا ہوں اس کے علیؑ مولا ہیں، بارالہا اس شخص سے محبت کر جو علیؑ کی ولایت کو قبول کرے، اور اس شخص سے دشمنی کر جو ان سے دشمنی کرے"، پھر علیؑ سے عمر نے ملاقات کی تو کہا: اے فرزند ابوطالبؑ! آپؑ کو مبارک ہو، آپؑ آج سے میرے مولا اور ہر مومن مرد اور مومن عورت کے مولا بن گئے"۔
۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[ماخوذ از: آیات ولایت، آیت اللہ مکارم شیرازی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 50