صلہ رحمی محبت کا سبب

Tue, 08/21/2018 - 17:38

خلاصہ: اسلام صلہ ٴرحمی، عزیزوں کی مدد و حمایت اور ان سے محبت کرنے کی بہت زیادہ اہمیت کا قائل ہے۔

صلہ رحمی محبت کا سبب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
صلہ رحم  کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں محبت پیدا ہوتی بلکہ اس کے ذریعہ دشمن بھی انسان سے قریب ہوجاتا ہے، جو قطع رحم کرتا ہے اس کے بارے میں امام صادق(علیہ السلام) فرمارہے ہیں: « صِلْ مَنْ قَطَعَكَ؛ جس نے قطع رحم کیا ہے اس کے ساتھ صلہ رحم کرو»[بحار الانوار، ج۱۶، ص۹۹]، اس حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح اور روشن ہے کہ اگر کسی نے تمھارے ساتھ قطع رحم کیا ہے تو تم اس کے ساتھ صلہ رحم کرو اور اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ شروع کرو اور جو شخص ایسا کرتا ہے وہ ایثار اور قربانی کے بلند مرتب پر فائز ہوتا ہے۔
صلہ رحم میں اجتماعی، نفسیاتی اور اخلاقی نتائج و ثمرات کے علاوہ معنوی اور اخروی ثمرات بھی پائے جاتے ہیں، دینی تعلیمات میں قطع رحم (رشتہ داروں سے تعلق ختم کرنے) کو بُرا سمجھا جاتا ہے اور اس سے پرہیز کرنے کی تاکید کی گئی ہے، اسی بنا پر ہمیں معصومین(علیہم السلام) کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا چاہئے تاکہ ہم اس کے دنیاوی اور اخروی اثرات سے بھرہ مند ہوسکیں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) صلہ رحم کے بارے میں فرمارہے ہیں: «صِلَةُ الرَّحِمِ توجِبُ المَحَبَّةَ وَتَكبِتُ العَدُوَّ؛ صلہ رحم محبت کو لیکر آتی ہے اور دشمن کو ذلیل کرتی ہے»[مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل، ج۱۵، ص۲۰۵]۔
*محمد باقرمجلسى، بحار الانوار، ج۱۶، ص۹۹، دار إحياء التراث العربي – بيروت، دوسری چاپ، ج۷۳، ص۵۸،۳۱۵، ۱۴۰۳ق.
* حسین ابن محمد تقی نوری، مستدرک الوسائل و مستنبط المسائل، ج۱۵، ص۲۰۵، مؤسسہ آل البیت(علیہم السلام)، ۱۴۰۷۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38