حضرت عیسی(علیہ السلام) کو خدا کا فرمان

Mon, 08/13/2018 - 18:49

خلاصہ: اپنے دل کو میرے لئے نرم کرو اور تنہائیوں میں مجھے زیادہ یاد کرو۔

حضرت عیسی(علیہ السلام) کو خدا کا فرمان

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     تمام مشکلات جو نفس امارہ اور شیطان کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں وہ خدا کو بھلانے اور اس کے عذاب سے غفلت کی وجہ سے ہیں کیونکہ خدا سے غفلت اور بے توجہی دل کو تاریک بنا دیتی ہے جس کے نتیجہ میں نفسانی خواہشات کا انسان پر غلبہ ہو جاتا ہے،
    خداوند متعال حضرت عیسیٰ(علیہ السلام) سے اس کے ذکر کی اہمیت کے بارے میں فرمارہا ہے: اے عیسیٰ! تم مجھے یاد کرو تاکہ میں تمھیں یاد کروں اورتم مجھے لوگوں کے درمیان یاد کرو تاکہ میں بھی تمھیں انسانوں سے بہتر جماعت(فرشتوں) کے درمیان یاد کروں، اے عیسیٰ: اپنے دل کو میرے لئے نرم کرو اور تنہائیوں میں مجھے زیادہ یاد کرو اور جان لو کہ میری خوشی اس میں ہے کہ میرے لئے تواضع کرو اس کام کیلئے اپنے دل کو زندہ رکھو اور مردہ (افسردہ) نہ رہو۔[اصول كافی، ج۲، ص۵۰۲]
*اصول كافی، محمد بن يعقوب‏ كلينى، ج۲، ص۵۰۲، تهران، دار الكتب الإسلامية، ۱۴۰۷ق‏۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 57