صحیفہ سجادیہ کاملہ کا مختصر تعارف

Thu, 07/12/2018 - 02:35

خلاصہ: صحیفہ سجادیہ جو امام زین العابدین (علیہ السلام) کی دعاوں کا مجموعہ ہے، اس میں 54 دعا و مناجات پائی جاتی ہیں جو مختلف مضامین پر مشتمل ہیں۔ صحیفہ سجادیہ کی شان و عظمت کی وجہ سے اسے دیگر نام بھی دیئے گئے ہیں۔

صحیفہ سجادیہ کاملہ کا مختصر تعارف

بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحیفہ سجادیہ ان دعاؤں کا مجموعہ ہے جو چوتھے امام، حضرت امام زین العابدین (علیہ السلام) نے فرمائی ہیں اور آپؑ کے فرزند گرامی حضرت امام محمد باقر (علیہ السلام) اور امام باقر (علیہ السلام) کے بھائی زید ابن علی نے تحریر کی ہیں اور حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) بھی محفل میں موجود تھے اور سماعت فرماتے تھے۔ صحیفہ سجادیہ کہ جس کی سند امام سجاد (علیہ السلام) تک پہنچتی ہے، اسے "اخت القرآن" اور "انجیل اہل البیت علیہم السلام: اور "زبور آل محمد صلّی اللہ علیہ وآلہ" اور "صحیفہ کاملہ" کے نام دیئے گئے ہیں۔ [الذریعه، ج 15، ص 18]
صحیفہ سجادیہ کاملہ، 54 دعا و مناجات پر مشتمل ہے جو قرآن اور نہج البلاغہ کے بعد شیعہ کی نظر میں عظیم مقام کا حامل ہے۔
صحیفہ سجادیہ میں حضرت امام سجاد (علیہ السلام) نے دینی بلند معارف کو دعاؤں میں بیان فرمایا ہے، اللہ کی پہچان، کائنات کی پہچان، انسان کی پہچان، عالَم غیب، ملائکہ، انبیاء (علیہم السلام) کی رسالت، رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) اور اہل بیت (علیہم السلام) کا مقام، امامت، اخلاقی فضیلتوں اور پستیوں کا تذکرہ، عیدوں کا تذکرہ، معاشرتی اور اقتصادی مسائل، تاریخی نکات، اللہ کی مختلف نعمتیں، دعا، تلاوت، ذکر، نماز، عبادت وغیرہ کے آداب۔ صحیفہ سجادیہ کی سب سے زیادہ معروف دعا،دعائے مکارم الاخلاق ہے۔
آقا بزرگ تہرانی نے اپنی کتاب الذریعہ میں صحیفہ کی تقریباً ۵۰ شرحیں بتائی ہیں جن میں سے سب سے زیادہ مشہور، ریاض السالکین ہے جو سید علی خان شیرازی کی تحریر ہے۔ واضح رہے کہ صحیفہ سجادیہ کا کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔
کہا گیا ہے کہ اس کتاب کا نام "صحیفہ کاملہ" رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ "زیدیہ" کے پاس صحیفہ کا ایک نسخہ ہے جو مکمل نہیں ہے، بلکہ صحیفہ کاملہ کا تقریباً آدھا ہے۔ اسی لیے "امامیہ" اپنے پاس موجودہ صحیفہ کو "صحیفہ کاملہ" کہتے ہیں۔ [مقدمه مرعشی نجفی بر صحیفه، ص ۴۶ مقدمه]۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[الذریعه، شیخ آقا بزرگ تهرانی]۔
[مقدمه مرعشی نجفی بر صحیفه]۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 57