معذرت طلبی

Mon, 07/02/2018 - 08:33

معافی مانگنے کو ایک ایسی انسانی صفت مانا گیا ہے جسے اپنے اندر پیدا کرنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں،اسی لئے یہ صفت انسانی ہونے کے باوجود ماورائی سی لگتی ہے، انسان خطا کا پتلا ہے کون ہے جو یہ دعویٰ کرے کہ مجھ سے کبھی غلطی نہ ہوئی، بڑی بڑی برگزیدہ ہستیوں سے بھی  غلطی کا ارتکاب ہوا تو پھر عام انسان کیسے محفوظ ره سکتے ہیں۔

معذرت طلبی

 رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ہم اہلبیت (ع) کی مروت کا تقاضا یہ ہے کہ جو ہم پر ظلم کرے اسے معاف کردیں اور جو ہمیں محروم رکھے اسے عطا کردیں۔( تحف العقول ص 38)۔اگر ہم تاریخ کے اوراق کا جائزہ لیں تو ہر وہ ہستی جس سےبھی کوئی غلطی یا کوئی گناہ سر زرد ہوا اور اس نے اپنی غلطی کو محسوس کر کے "معافی وندامت " کا راستہ اپنایا تو اسکی قدرومنزلت میں اضافہ ہی ہواہے۔ ہمارے جدِ امجد حضرت آدم علیہ السلام  اور اماں حوا علیہا السلام کی مثال ہمارے سامنے بالکل واضح ہے کہ جب ان دونوں نے شیطان کے بہکاوے میں آکر نادانی سے شجرِ ممنوعہ کا پھل کھا کر اللہ کے حکم کے برخلاف کیا تو پھر اس پر ڈٹے نہیں رہے بلکہ نادم ہو کر اللہ کے حضور اپنی خطا کی معافی اس طرح مانگی:’’اےہمارے پروردگار ! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا۔ اگر تو معاف نہیں فرمائے گا اور ہم پر رحم نہیں فرمائے گا تو ہم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘ اللہ رب العزت نے انکو معاف فرمادیا اور خصوصی انعامات سے نوازا  لیکن دوسری طرف ابلیس نے اپنی غلطی ونافرمانی پر نادم ہونے کے بجائے تکبر، سرکشی و بغاوت کا کردار ادا کیا تو اللہ نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اسکو لعین قرار دے دیا۔
اس واقعہ میں ہمارے لیے یہی سبق پوشیدہ ہے کہ جب بھی ہم سے جانے انجانے میں کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو فوراً معافی مانگ لیں تاکہ غرور و تکبر جیسے زہریلے جذبات پرورش نہ پا سکیں اور عاجزی کے راستے پر چل کر اللہ کا قرب بھی نصیب ہو جائے،والدین کو چاہیئے کہ خاص طور پر چھوٹے بچوں میں شروع سے ہی معافی مانگنے کی  عادت کو پروان چڑھائیں کیونکہ جب بچپن میں ہی عادت بن جائے گی تو بڑے ہو کر یہ عمل قطعاً مشکل نہیں لگے گا اور یوں زندگی بھی سہل رہے گی اور آخرت کی کامیابی بھی نصیب ہو جائے گی۔امام علی علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:معذرت طلبی عقلمندی کی نشانی ہے(عیون الحکم و المواعظ ص35)۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36