ماہ مبارک رمضان کی اہمیت و فضیلت

Tue, 05/29/2018 - 13:33
ماہ مبارک رمضان کی اہمیت و فضیلت

 

          رمضان المبارک قمری مہینوں میں سے نواں مہینہ ہے خداوند عالم نے اس ماہِ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت دی ہے، حدیث مبارک میں ہے کہ رمضان شہر اﷲ(الکافی، ج۴، ص۶۹)رمضان اﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مبارک مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے۔ اس ماہ سے خصوصی تعلق سے مراد یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی تجلیات خاصہ اس مبارک مہینہ میں اس درجہ ظاہر ہوتی ہیں گویا موسلا دھار بارش کی طرح برستی رہتی ہیں۔ حدیث مبارک میں ہے کہ هُوَ شَهْرٌ أَوَّلُهُ‏ رَحْمَةٌ وَ أَوْسَطُهُ‏ مَغْفِرَةٌ وَ آخِرُهُ‏ عِتْقٌ‏ مِنَ‏ النَّار(مستدرك الوسائل ج‏7، ص: 437)  رمضان ایسا مہینہ ہے کہ اس کے پہلے حصہ میں حق تعالیٰ کی رحمت برستی ہے جس کی وجہ سے انوار و اسرار کے ظاہر ہونے کی قابلیت و استعداد یپدا ہوکر گناہوں کے           ظلمتوں اور معصیت کی کثافتوں سے نکلنا میسر ہوتا ہے اور اس مبارک ماہ کا درمیانی حصہ، گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے اور اس ماہ کے آخری حصہ میں دوزخ کی آگ سے آزادی حاصل ہوتی ہے۔
          یہ وہ مہینہ ہے جس میں آسمان جنت اور رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں(الکافی، ج۴، ص۶۷) اس مہینے میں ایک رات ایسی بھی ہے، جس میں عبادت کرنا ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے۔
          پس ہمیں  سوچنا چاہیئے کہ ہم اس مہینے کے رات دن کس طرح گزارتے ہیں اور اپنے اعضائے بدن کو خدا کی نافرمانی سے کیونکر بچاسکتے ہیں، خبردار !کہیں ہم اس مہینے کی راتوں میں سوتے نہ رہ جائیں اور اس کے دنوں میں حق تعالیٰ کی یاد سے غافل نہ رہ جائیں۔

 

منابع و ماخذ
 الکافی، كلينى، محمد بن يعقوب‏، محقق / مصحح: غفارى على اكبر و آخوندى ، دار الكتب الإسلامية تهران1407
مستدرك الوسائل، نورى، حسين بن محمد تقى‏، ناشر: مؤسسة آل البيت عليهم السلام، قم‏، 1408 ق، چاپ اول‏

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 97