لمحہ لمحہ عبادت خدا

Sun, 05/27/2018 - 15:33

خلاصہ: ماہ مبارک رمضان اتنا مبارک مہینہ ہے کہ اگر انسان اس مہینہ روزہ رکھتا ہے تو اس کا لمحہ لمحہ عبادت خدا میں شمار ہوتا ہے۔

لمحہ لمحہ عبادت خدا

          رمضان کے اس مبارک ماہ کی ان تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینہ میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور کوئی لمحہ ضائع اور بےکار جانے نہیں دینا چاہیے، شب و روز کے اوقات کو صالح اعمال کے ساتھ مزین اور معمور رکھنے کی سعی اور کوشش میں مصروف رہنا چاہیے اور دوسرے مہینوں کی دائمی عبادت کے ساتھ بعض دوسری عبادات کو اس ماہ مبارک میں مقرر کرنے سے شریعت کی یہی غرض معلوم ہوتی ہے کہ اس ماہ مبارک کا ہر لمحہ اور گھڑی عبادت و ریاضت میں گزرے لیکن حاجت بشریہ میں گھرے ہوئے انسان کے لیے یہ ناممکن تھا کہ وہ اپنے کاروبار اور بشریت کے تقاضوں سے علیحدہ ہوکر ہمہ وقت عبادات میں مشغول ہوجاتا ہے اس لئے انسانوں کے ضعف اور ان کی فطری ضروریات پر نظر فرماتے ہوئے خداوند عالم کی رحمت نے دستگیری فرمائی اور اس ماہ مبارک میں ایسے انداز میں عبادت کو فرض کے طور پر معین فرمادیا کہ انسان اس عبادت کے ساتھ اپنی تمام ضروریات و حوائج میں بھی مصروف رہ سکتا ہے اور عین اسی خاص طریقہ عبادت میں بھی مشغول ہوسکتا ہے۔ ایسی خاص طریقہ کی عبادت کو روزہ کہا جاتا ہے جسے اس ماہ میں واجب کیا گیا ہے، روزہ ایک عجیب عبادت ہے کہ انسان روزہ رکھ کر اپنے ہر کام کو انجام دے سکتا ہے روزہ رکھ کر صنعت و ہنر، تجارت و زیارت ہرکام بخوبی کرسکتا ہے اور پھر بڑی بات یہ کہ ان کاموں میں مشغول ہونے کے وقت بھی روزہ کی عبادت روزہ دار سے بے تکلف خودبخود صادر ہوتی رہتی ہے اور اس کو عبادت میں مشغول ہونے کا ثواب ملتا رہتا ہے۔
          چنانچہ رسول اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم )فرماتے ہیں:أَنْفَاسُكُمْ‏ فِيهِ‏ تَسْبِيحٌ‏ وَ نَوْمُكُمْ‏ فِيهِ‏ عِبَادَةٌ وَ عَمَلُكُمْ‏ فِيهِ‏ مَقْبُولٌ‏ وَ دُعَاؤُكُمْ‏ فِيهِ‏ مُسْتَجَاب‏‏( وسائل الشیعہ، ج۱۰، ص۳۱۳) اس مہینہ میں (روزہ کے عالم میں) تمہاری سانسیں تسبیح خدا کے مانند ہیں، تمہارا سونا عبادت ہے، تمہارے تمام اعمال بارگاہ خداوندی میں قبول ہوتے ہیں اور تمہاری ہر دعا کو مستجاب کیا جاتا ہے۔

 

منبع و ماخذ
وسائل الشیعہ، ج۱۰، ص۳۱۳، شيخ حر عاملى، محمد بن حسن‏، محقق / مصحح: مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، اتشارات مؤسسة آل البيت عليهم السلام‏، قم‏، 1409 ق‏، چاپ اول‏۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 28