زندگی گزارنے کا صحیح راستہ

Fri, 03/23/2018 - 04:37

خلاصہ: انسان صرف واجبات کو انجام دے کر اور گناہوں سے اپنے آپ کوبچا کر قیامت کے دن اپنا نام معصومین(علیم السلام) کے غلاموں میں لکھا سکتا ہے۔

زندگی گزارنے کا صحیح راستہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اسلام کی نظر میں زندگی گذارنے کے صحیح راستہ اللہ کی اطاعت اور اس کے اولیاء کی پیروی کرنے میں ہے، جو کوئی اپنے عمل میں معصومین(علیہم السلام) پیروی کرتا ہے اور واجبات کو اداء کرتا ہے اور گناہوں سے اپنے آپ کو روکتا ہے وہ بے شک سعادتمندہوگا اور قیامت کے دن معصومین(علیہم السلام) کے غلاموں میں اس کا شمار ہوگا، اور یہ سعادت کسی مخصوص شخص کے لئے نہیں ہے بلکہ ہر فرد چاہے وہ جاہل ہی کیوں نہ ہو وہ اس مقام کو حاصل کرسکتا ہے، اس کے لئے صرف اور صرف ایک ہی شرط ہے اور وہ اس کا متقی ہونا ہے، متقی اس شخص کو کہتے ہیں جو واجبات کو اداء کرتا ہے اور اپنے آپ کو گناہو سے محفوظ رکھتا ہے، انسان صرف اور صرف اس کے ذریعہ تقوے کی بلندترین درجوں کو حاصل کرسکتا ہے جس کے بارے میں امام علی(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں:«اَلمُتَّقی مَنِ التَّقی الذُّنُوبَ، متقی وہ شخص ہے جو گناہوں سے پرہیز کرے»[غرر الحکم و درر الکلم، ص۱۰۲]۔
*عبد الواحد ابن محمد، دارالکتا ب اسلامی، قم، ۱۴۱۰۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52