خلاصہ: دنیا اور آخرت دونوں میں فائدہ جھوٹ نہ بولنے میں ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج کی دنیا میں ہر انسان آسانی کے ساتھ بڑے راستوں کو طے کرنے میں لگا ہوا ہے ہر مسلمان کی یہ کوشش ہے کہ وہ سکون اورآسانی کے ساتھ دنیا اور آخرت دونوں کو حاصل کرلیں، امام صادق(علیہ السلام) سے ایک شخص نے سوال کیا کہ اے فرزند رسول مجھے ایک مختصر عمل بتادیجئے جس میں میری دنیا اور آخرت دونوں کا فائدہ ہو؟ امام(علیہ السلام) نے فرمایا: «جھوٹ مت بولو»[تحف العقول(ترجمه جنتى)، ص۵۷۵]، ایک دوسری جگہ امام(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «خدا نے تمام برائیوں کے لئے تالے لگائے ہیں اور ان سب تالوں کی چابی شراب ہے اور جھوٹ شراب سے بدتر ہے»[ترجمہ ثواب الاعمال ، ص۶۱۸]، امام(علیہ السلام) کی ان دو حدیثوں سے واضح ہوگیا کہ اگردنیا اور آخرت چاہئے تو جھوٹ سے پرہیز کرو اور اگر برائیوں سے بچنا ہے تو چھوٹ مت بولو۔
*حسن بن على ابن شعبه،مؤسسه امير كبير - تهران، ۱۳۸۲ش.
*محمد بن على ابن بابويه، انتشارات سرور- قم،۱۳۸۱ش.
Add new comment