امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے وزیر

Tue, 02/13/2018 - 08:23

خلاصہ: حضرت عیسی(علیہ السلام)، امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی وزیر ہونگے۔

امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے وزیر

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے ظھور  کے ساتھ ساتھ حضرت عیسی(علیہ السلام) بھی ظاہر ہونگے اور امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے خطاب کرتے ہوئے فرمائینگے: «اِنَّما بَعِثْتُ وَزیرا، وَلَمْ اُبْعَثْ اَمیرا، میں آپکا وزیر بنا کر بھیجا گیا ہو، آپکا امیر بنا کر نہیں بھیجا گیا»[اثبات الھداۃ بالنصوص، ج۵، ص۲۴۵]، حضرت عیسی(علیہ السلام) دجال کے لشکر کے ساتھ مقابلہ کے وقت آپ لشکر کے فرماندار ہونگے[لشیعه والرجعه،ج۱، ص۱۶۷، محمد رضا طبسی نجفی]، اسی لئے  حضرت عیسی(علیہ السلام) کو بہت زیادہ روایتوں میں امام زمان(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا وزیر  بتایا گیا وہ امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ) کی حکومت کو پھیلانے میں اہم کردار کو اداء کرینگے وہ امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے سب سے قریبی لوگوں  میں ہونگے[غایه المرام فی حجه الخصام عن طریق الخاص والعام، ص۶۹۷، هاشم بحرانی]۔
     امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) ایسے لوگوں کے ساتھ ملکر اسلامی حکومت کو برپا کرینگے اور ساری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دینگے۔
*محمد ابن حسن، شیخ  حر عاملی، اعلمی ، بیروت، ۱۴۲۵ق۔
 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30