صلہ رحمی کی اہمیت

Tue, 01/09/2018 - 11:17

خلاصہ: کوئی بھی شخص اگرچہ کہ وہ مالدار ہی کیوں نہ ہو وہ کبھی بھی اپنے رشتہ داروں کی حمایت سے بے نیاز نہیں ہوسکتا۔

صلہ رحمی کی اہمیت

بسم اللہ الرحن الرحیم
     انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں خصوصا غریب اور نادار رشتہ داروں کا خیال رکھیں، صرف اس لئے نہیں کہ وہ آپ کے محتاج ہیں، نہیں بلکہ آپ ان کی حمایت کے محتاج ہے، اگر چہ کہ آپ کے پاس مال، ثروت اور قدرت کیوں نہ ہو، اگر کوئی یہ سونچ رہا ہے کہ میرے پاس تو سب کچھ ہے تو بے شک وہ نقصان اٹھانے والا ہے، جس کے بارے میں امام علی(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں:«اے لوگوں، کوئی بھی شخص اگرچہ کہ وہ مالدار ہی کیوں نہ ہو وہ اپنے قبیلہ والوں سے حمایت کے سلسلہ میں بے نیاز نہیں ہوسکتا، وہی لوگ سب سے زیادہ اس کے پشت پناہ اور اس کی پریشانیوں کو دور کرنے والے اور مصیبت پڑنے کی صورت میں اس پر شفیق و مہربان ہوتے ہیں۔ اللہ جس شخص کا سچا ذکرِ خیر لوگوں میں برقرار رکھتا ہے تو یہ اس مال سے کہیں بہتر ہے جس کا وہ دوسروں کو وارث بنا جاتا ہے، دیکھو! تم میں سے اگر کوئی شخص اپنے قریبیوں کو فقر و فاقہ میں پائے تو ان کی احتیاج کو پورا کرنے کے لئے اپنا پہلو تہی نہ کرو جس کے روکنے سے یہ کچھ بڑھ نہ جائے گا اور صرف کرنے سے اس میں کچھ کمی نہ ہو گی۔ جو شخص اپنے قبیلے کی اعانت سے ہاتھ روک لیتا ہے تو اس کا تو ایک ہاتھ رکتا ہے، لیکن وقت پڑنے پر بہت سے ہاتھ اس کی مدد سے رُک جاتے ہیں۔ جو شخص نرم خو ہو وہ اپنی قوم کی محبت ہمیشہ باقی رکھ سکتا ہے۔»[نهج البلاغه۔ خطبہ۲۳]۔
*نهج البلاغه، محمد بن حسين‏ الرضى،  خطبه: ۲۳، ہجرت، قم، ۱۴۱۴ق۔

تبصرے

Submitted by akbar on

Maa sha Allah khuda ham sabkof mould ke farman pee amal kaenergy ki tou feel at a farm aye.

Submitted by شیخ محمد ابراہی... on

شکریہ

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63