خلاصہ: جنت میں جانے کا واحد راستہ دنیا ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام نے دنیا کو آخرت کے لئے ایک گزرگاہ قرار دیا ہے یعنی ایسی جگہ جہاں سے اسے زاد و توشہ لیکر گزر جاتا ہے یہ دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں ہے جس کے بارے میں حدیث میں اس طرح وارد ہوا ہے: «الدُّنْیا مَزْرَعَةُ الآخِرَةِ; دنیا آخرت کی کھیتی ہے»[ بحار الانوار، ج۶۷، ص۲۲۵]، اس دنیا کو آخرت کے لئے ایک کھیتی قرار دیا گیا ہے، یعنی اسی کے ذریعہ انسان اپنے آپ کو جھنمی یا جنتی بنا سکتا ہے، جنت میں جانے کا واحد راستہ یہی دنیا ہے، جس کے بارے میں خداوند متعال ارشاد فرمارہا ہے:«فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ[سو رۂ زلزلۃ، آیت: ۷و۸] پھر جس شخص نے ذرہ برابر نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گا»۔
اس آیت کے ذریعہ یہ بات واضح ہے کہ انسان اسی دنیا میں اپنے نیک اور بد اعمال کی وجہ سے جنت یا جھنم کو حاصل کرنے والا ہے اب انسان کو اختیار ہے اس کہ جہاں جانا ہےان اعمال کو انجام دے۔
*بحار الانوار، محمد باقرمجلسى، ج۶۷، ص۲۲۵، دار إحياء التراث العربي ،بيروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق.
Add new comment