حقوق والدین قرآن میں

Sun, 11/26/2017 - 06:38

خلاصہ : قرآن کریم میں ماں باپ کی عظمت کے بارے میں بہت سی آیات ہیں جن کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم تمام لوگوں پر ضروری ہے کہ ان کی اطاعت کریں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔

حقوق والدین قرآن میں

      اسلام نے خاندان کو خاص اہمیت دی ہے اور چونکہ معاشرہ سازی کے سلسلہ میں اسے ایک سنگ بنیادی کی حیثیت حاصل ہے لھذا اسلام نے اسکی حفاظت کے لئے تمام افراد پر ایک دوسرے کے حقوق معین کئے ہیں اور چونکہ والدین کا کردار، خاندان اور نسل کی نشو و نما میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لہذا قرآن کریم نے بڑے واضح الفاظ میں انکی عظمت کو بیان کیا ہے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔
     قرآن میں مختلف مقامات پر والدین کا ذکر آیا ہے خصوصا چار جگہوں پر توحید کے ہمراہ والدین کے ساتھ احسان اورنیکی کرنے کا حکم بیان ہوا ہے، عظمت والدین کے لئے یہی کافی ہے کہ پروردگارعالم  نے اپنی توحید کے ساتھ والدین کا ذکر کیا ہے:
     ۱۔’’اور آپ کے پروردگار کا فیصلہ ہے کہ تم سب اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا۔۔۔‘‘[سورہ اسراء/23]
     ۲۔’’کہہ دیجئے کہ آؤ ہم تمہیں بتائیں کہ تمہارے پروردگار نے کیا کیا حرام کیا ہے، خبردار کسی کو اس کا شریک نہ بنانا اور ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا۔۔‘‘[سورہ انعام/151]۔
     ۳۔’’اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ خبردار خدا کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ، قرابتداروں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا لوگوں سے اچھی باتیں کرنا نماز قائم کرنا اور زکات ادا کرنا لیکن اس کے بعد تم میں سے چند کے علاوہ سب منحرف ہوگئے اور تم لوگ تو بس اعراض کرنے والے ہو‘‘[سورہ بقرہ/83]۔
    ۴۔’’اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی شئ کو اس کا شریک نہ بناؤ اور والدین کے ساتھ نیک برتاؤ کرو۔۔۔‘‘[سورہ نساء/36]۔
   ان آیات میں والدین کیساتھ احسان ونیکی کرنا بطور مطلق ذکر ہوا ہے یعنی والدین مسلمان ہوں یا نہ ہوں ان کے ساتھ  ہر حال میں احسان کرنا ہے جس طرح عبادات کو انجام دینے سے حق عبودیت ادا نہیں ہو سکتا اسی طرح والدین کے ساتھ احسان کرنے سے ان کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 108