قرآن کریم، سب کے سمجھنے کی کتاب

Sat, 09/16/2017 - 11:06

خلاصہ: قرآن چونکہ ہدایت اور نور کی کتاب ہے تو پروردگار عالم نے اس لاریب کتاب میں اس طرح سے کلام کیا ہے کہ سب لوگوں کو قرآن کریم کی سمجھ آتی رہے، لہذا اس کے معارف و حقائق کو ادراک کرنے سے سب لوگ ہدایت پاسکتے ہیں، البتہ قرآن کے ساتھ ساتھ اہل بیت (علیہم السلام) کی ولایت کو قبول کرنے اور ان حضراتؑ کے فرامین پرعمل کرنے کی بالکل اور یقیناً ضرورت ہے۔

قرآن کریم، سب کے سمجھنے کی کتاب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جب کسی علم کے ماہرین اپنے علمی مطالب کو تحریر کرتے ہیں تو ان کی تحریر ہر کسی کے لئے قابل فہم نہیں ہوتی، ان کی تحریر کو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو اس علم سے منسلک ہوں اور دوسرے لوگ ان کے علمی مطالب سے محروم رہتے ہیں۔ لیکن قرآن کریم جو پروردگار عالَم کی نازل کی ہوئی لاریب کتاب ہے، اس کی بے تحاشہ حسین و جمیل صفات میں سے ایک خوبصورت صفت یہ ہے کہ یہ کتاب اتنی عظمت کے باوجود اس طریقہ سے حقائق و معارف کو بیان کرتی ہے کہ ہمہ فہم ہے اور سب لوگوں کو اس کی سمجھ آسکتی ہے۔ یہ کتاب ایسے انداز میں بات کرتی ہے کہ جو انسان، معرفت حاصل کرنے کے ابتدائی مراحل میں ہو، اگر غور سے اس کتاب کی تلاوت کرے تو اسے قرآن کریم کی آیات کی سمجھ آئے گی اور اگر ایک عالم و عارف شخص جو معرفت الہی کی بلند منازل تک پہنچ چکا ہو جب وہ تلاوتِ قرآن کرے تو اسے بلند اور عظیم حقائق کا ادراک ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن ہدایت اور نور کی کتاب ہے اور یہ کتاب کسی واحد شخص یا گروہ کے لئے نازل نہیں ہوئی، بلکہ سب انسانوں کے لئے نازل ہوئی ہے اور سب لوگوں کو اسی کتاب کے ذریعہ اللہ تعالی کی طرف ہدایت پانی ہے اور معرفت پروردگار حاصل کرنی ہے، البتہ واضح رہے کہ قرآن کریم، ہدایت کے لئے ضروری ہے مگر کافی نہیں، لہذا اس کے ساتھ ساتھ اہل بیت (علیہم السلام) کی ولایت اور فرمانبرداری کی بھی ضرورت ہے تا کہ جو تفسیر یہ معصوم حضراتؑ بیان فرماتے ہیں، اس کے مطابق قرآن کی آیات کو سمجھا جائے نہ کہ اپنی سوچ اور رائے کے مطابق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 79